خطبات محمود (جلد 33)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 171 of 397

خطبات محمود (جلد 33) — Page 171

1952 171 خطبات محمود اس سے فائدہ اٹھا لیتا ہے۔اول خدا تعالیٰ اس کا محافظ بن جاتا ہے۔دوسرے وہ دشمن کے اعتراضات سے بچ جاتا ہے۔تیسرے بد عادتوں سے بچ جاتا ہے۔غرض رمضان میں بہت سے فوائد اور برکتیں ہیں لیکن بہت کم لوگ اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔جہاں وہ لوگ بھی ہیں جو شدت میں پڑ جاتے ہیں یعنی جن میں خدا تعالیٰ نے روزہ رکھنا منع کیا ہے اُن دنوں میں بھی وہ روزہ رکھتے ہیں ، بیماری میں روزہ رکھنا منع ہے لیکن وہ بیمار ہونے کے باوجود روزہ رکھتے ہیں، بڑھاپے میں قومی مضمحل ہو جاتے ہیں اور روزہ رکھنا مشکل ہو جاتا ہے ہے اور پھر ایسی حالت میں روزہ رکھنا فرض بھی نہیں لیکن وہ روزے رکھتے ہیں۔پھر بعض لوگ بچپن میں روزے رکھتے ہیں حالانکہ بچپن میں روزہ رکھنا فرض نہیں۔اس کے مقابلہ میں ایسے لوگ بھی ہیں جن میں روزہ رکھنے کی طاقت ہوتی ہے، وہ بیمار بھی نہیں ہوتے ، ایسے بوڑھے بھی نہیں ہوتے جن کے قومی مضمحل ہو گئے ہوں لیکن وہ روزہ نہیں رکھتے اور بہانے بناتے ہیں۔دنیا میں دو باتوں کی وجہ سے انسان کسی چیز سے بچنے کی کوشش کرتا ہے۔اوّل یہ کہ صرف اُسے حکم دیا گیا ہے دوسرے کو نہیں۔ایک بچے کو کوئی کام کرنے کے لئے کہا جائے تو وہ بھی کہتا ہے کہ مجھے ہی کہتے ہیں دوسرے بھائی کو نہیں کہتے۔اللہ تعالیٰ نے اس کا جواب دے دیا ہے۔فرماتا ہے۔يَاأَيُّهَا الَّذِينَ امَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ اے مسلمانو! ہم نے تم پر روزے فرض کئے ہیں اور صرف تم پر ہی روزے فرض نہیں کئے بلکہ ہم نے ان لوگوں پر بھی روزے فرض کئے تھے جو تم سے پہلے گزرے ہیں۔گویا ہم نے صرف تمہیں کی روزہ رکھنے کے لئے نہیں کہا بلکہ تم سے پہلے تمہارے بھائیوں کو بھی روزہ رکھنے کا حکم دیا تھا اور کی انہوں نے اس حکم کو نباہا۔پھر لوگ کہتے ہیں اس حکم کا فائدہ کیا ہے؟ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اس کے کئی فائدے ہیں۔اس سے میری رضا حاصل ہوتی ہے، محنت کشی کی عادت پڑتی ہے، قربانی کی کچ عادت پڑتی ہے، نیکی اور تقویٰ کی عادت پڑتی ہے اور پھر تم دوسری قوموں کے اعتراضات سے بھی بچ جاتے ہو۔غرض رمضان بڑی برکتیں لے کر آیا ہے۔مومن کو چاہیے کہ وہ اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے۔جہاں خدا تعالیٰ نے روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے وہاں مناسب یہی ہے کہ روزہ کی نہ رکھا جائے۔لیکن جہاں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے روزہ رکھو وہاں ہر شخص کو کوشش کرنی چاہیے کہ وہ مجھے