خطبات محمود (جلد 33)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 55 of 397

خطبات محمود (جلد 33) — Page 55

1952 55 8 خطبات محمود تم اپنے اندر سچائی پیدا کر و باقی خوبیاں تم میں آسانی سے پیدا ہو جائیں گی۔( فرمودہ 14 مارچ 1952ء بمقام محمد آباد اسٹیٹ سندھ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ”دنیا میں سینکڑں ہی نیکیاں موجود ہیں اور بدیاں بھی سینکڑوں موجود ہیں۔جس طرح بُوٹیاں اور بیج آپس میں مل کر نئی نئی شکلیں اختیار کرتے جاتے ہیں اسی طرح انسانی اخلاق بھی کی آپس میں مل کر نئی نئی شکلیں اختیار کرتے چلے جاتے ہیں۔جس طرح سبزیوں اور پھلوں میں۔بعض کڑوے بنتے چلے جاتے ہیں اور بعض میٹھے بنتے چلے جاتے ہیں اسی طرح انسانی اخلاق میں سے کچھ بد ، تکلیف دہ اور نقصان پہنچانے والے ہوتے ہیں اور کچھ اچھے اور انسان کے اندر اطمینان کی روح پیدا کرنے والے ہوتے ہیں۔مگر کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو بنیادی ہوتی ہیں اور انسان کے اخلاق خواہ کتنے ہی بدل جائیں وہ قائم رہتی ہیں اور انسان کے ساتھ ہمیشہ لگی رہتی ہیں۔وہ انہیں بھولتا نہیں۔ان میں سے ایک خلق صداقت ہے۔یہ خلق وہ ہے جس پر بہت کی سے اخلاق بنی ہوتے ہیں۔گویا بعض دفعہ یہ خُلق ماں اور باپ کی حیثیت اختیار کر جاتا ہے اور باقی اخلاق اس سے پیدا ہو کر بڑھنے شروع ہو جاتے ہیں۔لیکن عجیب بات ہے کہ جس طرح موت سب سے زیادہ یقینی چیز ہے لیکن سب سے زیادہ لوگ اسے کھلاتے ہیں اسی طرح با وجود ایک یقینی چیز ہونے کے لوگ سچائی کو بھول جاتے ہیں۔جیسے آج تک کوئی انسان ایسا نہیں گزرا جو جی