خطبات محمود (جلد 33)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 242 of 397

خطبات محمود (جلد 33) — Page 242

خطبات محمود 242 1952 خدا تعالی کی گود میں جاؤ اور پھر دشمن سے ڈرو۔کون ہے جو تمہارا کچھ بگاڑ سکتا ہے یا کون سی قوم ہے جو تمہارے مقابلہ میں کھڑی ہو سکتی ہے؟ دنیا کی سب قومیں ، دنیا کی سب طاقتیں ، دنیا کی تج سب حکومتیں خدا تعالیٰ کے قبضہ میں ہیں۔وہ جس کا بھی چاہے دل بدل سکتا ہے ، اور تمہارے دشمن خواہ کتنا ہی جتھار کھتے ہوں تمہارے مقابل میں بیچ ہیں کیونکہ تم خدا تعالیٰ کی گود میں ہو۔اور جو تلوار لے کر تمہارے سامنے کھڑا ہوتا ہے وہ تم پرحملہ نہیں کرتا خدا تعالیٰ پر حملہ کرتا ہے۔خدا تعالیٰ لوگوں کے دل تمہاری تائید میں پھر ا دے گا اور سچائی کو لوگوں پر ظاہر کر دے گا۔اور یہ مصائب کے بادل فضل کی ہواؤں سے بکھر جائیں گے اور انشاء اللہ تم امن میں آجاؤ گے۔“ 1 : البقرة: 187 ( الفضل 8 راگست 1952ء) 2 بخاری کتاب الادب - باب رَحْمَةُ الْوَلَدِ وَ تَقْبِيْلِهِ وَ مُعَانَقَتِهِ - 3: بھا گڑ بھگڈر