خطبات محمود (جلد 33) — Page 235
1952 235 خطبات محمود نے جس فقرہ میں رکھا ہے اُس میں یہ بھی لکھا ہے کہ اس انجمن کا مستقل مرکز قادیان رہے گا۔اگر کی اس نام کو چھوڑ نا حرام تھا تو قادیان کیوں چھوڑا؟ دراصل یہ پیشگوئی ایک لمبے عرصہ کے لئے تھی۔بیچ میں بعض روکیں بھی آسکتی ہیں۔ہمارا اصل کام خدمتِ اسلام ہے ہمیں ناموں اور جگہوں سے کی کوئی واسطہ نہیں۔جس طرح سے ہم یہ کام کر سکیں گے اور جس ملک میں یہ کام کر سکیں گے کریں کی گے۔احمدی نام اگر اس کام میں روک بنے گا تو ہم اسے چھوڑ دیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ کی والسلام نے جس فقرہ میں یہ نام رکھا ہے وہاں یہ بھی لکھا ہوا ہے کہ مقام اس انجمن کا قادیان رہے گا کیونکہ خدا تعالیٰ نے اس کو برکت دی ہے۔اگر ہم قادیان چھوڑ کر یہاں آگئے ہیں تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا رکھا ہوا نام ہم کیوں نہیں چھوڑ سکتے۔اگر تم وہاں یہ کہتے ہوئے کہ قادیان چھوڑنے میں ہمارا کوئی اختیار نہیں تھا۔حکومت نے ہمیں وہاں سے نکال دیا ہم آگئے۔تو پھر فرض کرو اگر کوئی حکومت ہماری انجمن کو خلاف قانون قرار دے دے تو تمہیں اس کی انجمن کو یا دوسرے لفظوں میں اس کے نام کو چھوڑنا پڑے گا۔ہمارا اصل کام یہ ہے کہ ہم دنیا میں خدا تعالیٰ اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت قائم کر دیں۔خواہ یہ کام کسی نام کے نیچے کرنا چ پڑے۔واقعہ مشہور ہے کہ کسی راجہ نے بینگن کھائے۔اسے بینگن اچھے لگے اس نے دربار میں ذکر کیا کہ بینگن بڑی اچھی چیز ہے۔اس پر ایک درباری نے کھڑے ہو کر کہا واقعی بینگن بڑی اچھی چیز ہے۔طب میں اس کی یہ یہ خصوصیات بیان ہیں۔خون میں گرمی پیدا کرتا ہے، سرد مزاجوں کے لئے مفید چیز ہے، پھر حضور دیکھنے میں اس کی شکل بالکل یوں معلوم ہوتی ہے گویا کوئی صوفی ہے جس نے سر پر سبز امامہ رکھا ہوا ہے اور درختوں کے جھنڈ میں بیٹھا عبادت کر رہا ہے۔بادشاہ نے دو چار دن متواتر بینگن کھائے تو اُسے بواسیر ہو گئی۔اُس نے دربار میں پھر اس کا ذکر کیا اور کہا ہم تو سمجھتے تھے کہ بینگن بڑی اچھی چیز ہے یہ تو بڑی نقصان دہ چیز ہے۔اس پر وہی درباری پھر کھڑا ہو گیا اور اُس نے کہا حضور ! بھلا یہ بھی کوئی سبزی ہے۔آخر طب میں ایک چیز کے فوائد لکھے ہوتے ہیں وہاں نقائص بھی لکھے ہوتے ہیں۔اس درباری نے اس کے نقائص گنے شروع کئے۔پھر کہا حضور! دیکھئے۔اس کی شکل بالکل ایسی ہے جیسے کسی چور کا منہ کالا کر کے پھانسی پر لٹکایا گیا ہو۔دوسرے درباریوں نے اُسے ڈانٹا کہ یہ کیا کر رہے ہو؟ اُس دن تو بینگن کی تعریف کر رہے تھے ؟