خطبات محمود (جلد 33) — Page 178
1952 178 خطبات محمود پڑے گا کہ تم نے پکا عہد کر لیا ہے کہ ہم اپنی جانیں دے دیں گے۔اگر تم نے پکا عہد کر لیا ہے کہ ہم اپنی تھی جانیں دے دیں گے تو تمہیں ان نظاروں کو دیکھ کر سمجھ لینا چاہیے کہ ہماری موت کا وقت آ گیا ہے۔اب ہمیں اپنا پیچ چھوڑنا چاہیے تا کہ وہ ہمیں ماریں تو ہماری جگہ اور لوگ موجود ہوں۔وہ انہیں ماریں تو اُن کی ج جگہ اور لوگ ہوں۔انہیں ماریں تو اُن کی جگہ اور لوگ ہوں۔یا تمہیں فیصلہ کرنا ہو گا کہ ہم نے محض جتھا تی بندی کے طور پر جماعت بنائی ہے۔جب لوگ گرفت کریں گے اور پکڑ دھکڑ شروع ہوگی تو ہم کہہ دیں کی گے کہ ہم احمدی نہیں۔بہر حال تمہیں کوئی ایک فیصلہ کرنا ہو گا۔اگر تم کوئی فیصلہ نہیں کرتے تو ماننا پڑے گا کہ تمہارا دماغ خراب ہے کیونکہ جس کا دماغ صحیح ہوتا ہے وہ آرام نہیں کیا کرتا۔اگر تم آرام کرتے ہو، اگر تم پرستی اور غفلت چھائی ہوئی ہے تو یہ بھی ماننا پڑے گا کہ تمہارا دماغ خراب ہے۔“ غیر مطبوعہ مواد از ریکارڈ خلافت لائبریری ربوہ) 2،1: بخاری کتاب التفسير تفسير سورة تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ - وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ ـ (العصر :4)