خطبات محمود (جلد 33) — Page 138
1952 138 خطبات محمود کے اور بھی بہت سے جھوٹ میرے سامنے آتے رہتے ہیں۔میں مذاقا اس قسم کے لوگوں کو یہ تھی جواب دیا کرتا ہوں کہ تم اپنی بیوی کو لے آؤ اور ہمارے گھر کی تلاشی لے کر فی جوڑا اڑھائی سوی ہمیں دے دو اور جوڑے لے جاؤ تم کو سو فیصدی فائدہ پہنچ جائے گا۔پانچ سو کا جوڑا اڑھائی سو میں مل جائے گا اور ہمیں بھی نفع رہے گا۔تو اعتراض کرنے والے ہمیشہ کرتے ہیں۔اب سال بھر سے اس مضمون کا کوئی خط مجھے نہیں آیا لیکن اس سے پہلے ایسے خط آتے رہتے تھے۔بلکہ ہجرت کے بعد بھی ایک دو خط مجھے آئے تھے جن میں اسی قسم کے اعتراضات درج تھے۔بعض خاوند جو زیادہ سمجھدار ہوتے ہیں وہ تو اپنی بیویوں کا مقابلہ کرتے ہیں اور ساتھ ہی مجھے اطلاع دے دیتے کی ہیں کہ ہماری بیوی نے یہ جھوٹ بولا ہے۔اور بعض دھو کے میں آجاتے ہیں اور کہتے ہیں اوہو! ہم تج نے غلطی کی۔ہمیں چاہیے تھا کہ تمہارے ساتھ بھی ہم اس معیار پر سلوک کرتے۔تو بیر و نجات میں کمزور لوگ ہمیشہ جھوٹ بول بول کر لوگوں کو ورغلایا کرتے ہیں۔پھر جہاں سیچ مل جائے وہاں تو می وہ لوگوں کو بڑی آسانی کے ساتھ دھوکا دے سکتے ہیں۔پس سب سے پہلے میں مرکز کے تاجروں کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ یہ کوئی ایسا بوجھ نہیں ہے جس کا اٹھانا تمہارے لئے ناقابلِ برداشت ممکن ہے تمہارا پہلا سودا ایک دمڑی نفع والا ہو یا ایک دھیلا نفع والا ہو یا ایک آنے کا نفع ہی اس میں ہو۔اور یہ بھی ممکن ہے کہ خدا تعالیٰ تمہارا امتحان لینا چاہے اور پہلا سود ہی بڑے نفع والا کی آ جائے۔مگر اس کے یہ معنی ہوں گے کہ یا تو تم بہت ہی نیک ہو اور خدا تمہیں اس ذریعہ سے بہت زیادہ ثواب دینا چاہتا ہے اور یا پھر تم کمزور ہو اور خدا اِس ذریعہ سے تمہارا امتحان لینا چاہتا؟ ہے اور یہ دیکھنا چاہتا ہے کہ تم لالچ میں آ کر گر جاتے ہو یا اپنے ایمان میں پکے رہتے ہو۔بہر حال یہ دونوں چیزیں ہی انسان کے لئے مفید ہیں۔اگر خدا ہمیں زیادہ ثواب دینا چاہتا ہے تو زہے قسمت۔اور اگر خدا ہمارا امتحان لینا چاہتا ہے اور یہ دیکھنا چاہتا ہے کہ ہم اس خدائی تحفہ کے نفع کو کہاں استعمال کرتے ہیں اپنی ذاتی ضروریات میں یا خدا کے گھر کی تعمیر میں۔تب بھی زہے قسمت۔کیونکہ کم سے کم اس ذریعہ سے ہمیں اپنی کمزوری کا علم ہو گیا۔پس میں پھر ان فیصلہ جات کو دُہرا دیتا ہوں ممکن ہے زبانی بیان کرنے کی وجہ سے کوئی غلطی ہو جائے۔اگر ایسا ہوا تو خطبہ پر نظر ثانی کے وقت اس کی اصلاح کر دی جائے گی۔بہر حال جہاں تھی