خطبات محمود (جلد 33) — Page 179
1952 179 (21) خطبات محمود اپنے اندر یہ روح پیدا کرو کہ تمہارا خدا تعالیٰ سے زندہ تعلق قائم ہو جائے فرموده 20 جون 1952ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: آج رمضان کا آخری جمعہ ہے۔یہ رمضان ایسے موقع کا رمضان ہے کہ 36 سال کے بعد ایسا سخت رمضان آئے گا۔یعنی اس دفعہ رمضان عین اُن دنوں میں آیا ہے جو کہ سال کے سب سے بڑے دن ہوتے ہیں اور عین اُن دنوں میں روزے ہوئے ہیں جو کہ سال میں سب سے زیادہ گرم دن ہوتے ہیں۔اس گرمی میں اُن لوگوں کو چھوڑ کر کہ جن کے قومی مضبوط ہیں اور جو اس گرمی میں وہ کام کرتے ہیں جس کا دوسرے لوگ خیال بھی نہیں کر سکتے۔مثلاً مزدور ہیں وہ اس شدید گرمی میں لکڑیاں اینٹ اور گارا لاتے ہیں، معمار ہیں وہ اس چلچلاتی دھوپ میں کی کام کرتے ہیں ان کو چھوڑ کر کہ شاید وہ خدا تعالیٰ کی اور قسم کی مخلوق ہیں باقیوں کا حال میں نے کی دیکھا ہے۔گھر اور باہر ان کا ایک ہی حال ہے۔مسجد میں میں نے دیکھا ہے لوگ گیلے تو لئے اور کی گیلی چادر اوپر لئے ہوئے ہوتے ہیں۔یہی حال گھروں میں ہے۔ایک شخص غسل خانہ سے نکلتا ہے تو دوسرا غسل خانہ میں داخل ہوتا ہے۔چار پائیوں پر لوگ پانی چھڑک چھڑک کر گزارہ کرتے ہی ہیں۔غرض اتنی شدید گرمی ہے اور اتنے لمبے دن ہیں کہ سال کے دوسرے دنوں میں اتنے شدید اور لمبے دن نہیں ہوتے۔پھر ان شدید گرم اور لمبے دنوں میں جن لوگوں کو روزے رکھنے کی توفیق ملی ہے