خطبات محمود (جلد 33) — Page 149
1952 149 خطبات محمود ابھی ہمارے سامنے مختلف عیسائی ممالک میں مساجد تعمیر کرنے کا کام ہے۔جیسے امریکہ ہے کہ وہاں مکان تو خرید لیا گیا ہے مگر ا بھی مسجد نہیں بنی اور مکان کا قرض بھی ابھی تک ادا نہیں ہوا۔اسی طرح ہالینڈ میں ہم نے مسجد بنانی ہے گو یہ صرف عورتوں کے چندہ سے بنے گی۔اسی طرح کی سوئٹزر لینڈ ہے ، جرمنی ہے، فرانس ہے ، سپین ہے یہ چار ممالک یورپ کے ایسے ہیں جہاں ہم نے مسجد میں بنانی ہیں۔امریکہ کو بھی شامل کر لیا جائے تو پانچ ممالک بن جاتے ہیں۔اگر ہم وہاں کی کے حالات اور اخراجات کو مدنظر رکھیں تو ان پانچ مساجد میں سے ہر مسجد پر اوسطاً ڈیڑھ ڈیڑھ کی لاکھ روپیہ خرچ ہو گا۔یعنی بعض جگہ ایک لاکھ میں کام بن جائے گا، بعض جگہ سوا لاکھ خرچ آئے گا کی اور امریکہ میں تین لاکھ کا اندازہ ہے جس میں سے ڈیڑھ لاکھ خرچ ہو چکا ہے۔بہر حال یہ پانچ جگہیں ایسی ہیں جہاں ہم نے سر دست مسجدیں بنانی ہیں اور جیسے میں نے بتایا ہے ان مساجد پر سات آٹھ لاکھ روپیہ کے خرچ کا اندازہ ہے۔اگر ہماری ساری جماعت کا چندہ پچھتر ہزار روپیہ کے قریب ہو تو سمجھو کہ قریباً دس گیارہ سال میں جا کر یہ کام پورا ہوگا۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ اگر ہماری جماعت پورے زور سے اس کام کو شروع کر دے تو خدا اس دنیا میں بھی ہمارے گھر بڑھانے شروع کر دے گا۔یعنی زیادہ سے زیادہ لوگ احمدیت میں داخل ہونے شروع ہو جائیں کی گے۔یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ ایک قوم خدا تعالیٰ کے گھر دنیا میں بنا رہی ہو ، ایک قوم خدا تعالیٰ کی کے گھروں کو آباد کرنے کی کوشش کر رہی ہو اور صبح شام ان میں نمازیں پڑھتی اور انہیں ہر وقت آباد رکھتی ہو اور خدا اُس قوم کے افراد کے گھروں کو ویران کر دے۔اگر تم اس بات کی کوشش کرو گے کہ خدا کا گھر ویران نہ ہو جائے تو کیا تم سمجھ سکتے ہو کہ خدا دشمنوں کو اس بات کی توفیق دے دے گا کہ وہ تمہارے گھروں کو ویران کر دیں ؟ وہ قوم جو خدا تعالیٰ کے گھر کو آباد رکھنے کی کوشش کرتی ہے معمولی مولوی اور ملا تو الگ رہے بڑی سے بڑی طاقتیں اور قو تیں بھی اگر اُن کی کے گھروں کو ویران کرنا چاہیں تو وہ ایسا نہیں کر سکتیں۔گورنروں کی کوٹھیوں پر پولیس کا پہرہ ہوتا ت ہے، بادشاہوں کے محلات پر فوجیوں کا پہرہ ہوتا ہے لیکن ان کے گھروں کے دروازوں پر خدا کا پہرہ ہو گا۔کوئی شخص پولیس کے پہرہ میں سے آگے نکل نہیں سکتا۔اگر کوئی شخص فوج کے پہرہ میں سے آگے نکل نہیں سکتا تو کون ساماں کا بچہ ہے جو خدا کے پہرہ میں سے گزرنے کی طاقت رکھتا ہو۔کی