خطبات محمود (جلد 33) — Page 127
1952 127 خطبات محمود ہے بنوامیہ یا بنوعباس کے زمانہ میں یکدم مسلمانوں کی ہو جاتی۔تو میں سمجھتا ہوں اس صدمہ کی شدت کی وجہ سے اُن کی جانیں نکل جاتیں اور وہ سارے کے سارے مر جاتے۔مگر آج وہ خوش ہیں ان میں کوئی بے چینی نہیں۔کوئی بے کلی نہیں سوائے چند سیاسی لوگوں کے باقی سب سمجھتے ہیں کی کہ یہ ایک طبعی حالت ہے جو ان پر وارد ہوئی ہے۔حالانکہ اگر ہم غور کریں اور مسلمان کی اُس طاقت کو سمجھیں جو کسی زمانہ میں اس کو حاصل تھی تو اُس کا آج تنزل اتنا خوفناک ہے کہ اس کا ج تصور کر کے بھی دل بیٹھنے لگتا ہے۔ایک زمانہ مسلمانوں پر وہ گزرا ہے جب ایک ادنیٰ سے ادنی کی مسلمان بھی یہ سمجھتا تھا کہ میرے پیچھے میری قوم کی بہت بڑی طاقت ہے۔جرمنی آج کل عارضی طور پر دبا ہوا ہے لیکن جس زمانہ میں جرمنی طاقتور تھا ایک ادنیٰ سے ادنی جرمن بھی اگر چین میں جاتا یا جاپان میں جاتا بلکہ اگر جرمنی کا ایک چوہڑا بھی وہاں چلا جاتا تو وہ سمجھتا تھا کہ مجھے چھیڑ : کوئی آسان کام نہیں میرے پیچھے جرمنی کی تو ہیں ہیں میرے پیچھے جرمنی کے ہوائی جہاز اور جرمنی کی فوجیں ہیں۔یہی حال امریکہ کا ہے۔امریکہ کا ایک معمولی سے معمولی آدمی بھی دنیا کے کسی خطہ میں چلا جائے لوگ اس پر ہاتھ ڈالنے سے گھبراتے ہیں۔کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس شخص کی پشت پر امریکہ کی تو ہیں، امریکہ کے جہاز اور امریکہ کی فوجیں ہیں۔لیکن ہندوستان کا ایک نواب بھی وہاں جاتا تھا تو ڈرتا تھا کیونکہ سمجھتا تھا کہ میری پشت پر کوئی طاقت نہیں۔غرض یہاں کا کی نواب بھی باہر جا کر ڈرتا ہے۔مگر طاقتور حکومتوں کا چوہڑا بھی باہر جاتا ہے تو اکڑ کر چلتا ہے کیونکہ سمجھتا ہے کہ میرے پیچھے میری قوم کے جہاز اور تو ہیں ہیں۔اور میرے پیچھے میری قوم کی طاقت ہے اور اسی چیز نے اس کی عزت اور رتبہ کو قائم کیا ہوا ہے۔یہی حال کسی وقت مسلمان کا تھا۔آن پاکستان آزاد ہے مگر چونکہ ابھی پورے طور پر اس کی طاقت مضبوط نہیں ہوئی اس لئے پاکستان کا نجی رہنے والا خواہ جرمنی چلا جائے یا انگلستان چلا جائے یا فرانس چلا جائے یا چین اور جاپان میں چلا ہی جائے اسے وہ عزت حاصل نہیں ہوتی جو ایک امریکن یا انگلستان کے رہنے والے کو ہمارے ملک میں حاصل ہوتی ہے۔کیونکہ ایک امریکن کے پیچھے امریکہ کے جہاز اور امریکہ کی فوجیں اور امریکہ کی تو پیں کھڑی ہیں۔لیکن ایک مسلمان کے پیچھے یہ چیزیں نہیں ہیں۔اس لئے دنیا ایک امریکن کی عزت کرتی ہے، ایک انگلستان کے رہنے والے کی عزت کرتی ہے لیکن ایک مسلمان کی تھی