خطبات محمود (جلد 33) — Page 124
1952 124 خطبات محمود صرف اتنا جانتا ہے کہ میرے سامنے بڑی مشکل یہی ہے کہ مجھے الف ب لکھنا آجائے۔اور جب وہ الف ب لکھنے لگ جاتا ہے تو بے انتہاء خوش ہوتا ہے اور سمجھتا ہے کہ میں نے اپنا مقصد پا لیا۔جب وہ الف ب اب یاب ت بث لکھنے لگ جائے تو وہ خوش ہوتا ہے۔یا جب وہ اتنا یا اماں کہنے لگ جائے تو بڑا خوش ہوتا ہے اور سمجھتا ہے کہ تمام علوم پر میں نے قبضہ کر لیا ہے اور تمام مشکلات پر میں کی نے قابو پالیا ہے۔بلکہ جب پہلی دفعہ وہ پاجامہ پہنے لگتا ہے یا تہہ بند باندھنے لگتا ہے تو پاجامہ پہن کی کر یا تہہ بند باندھ کر بھی وہ سمجھتا ہے کہ میں نے اپنی مشکلات کو حل کر لیا۔اس کے بعد وہ آٹھ دس کی سال کی عمر میں پہنچ جاتا ہے اور اب اس کی مشکلات اور زیادہ وسیع ہو جاتی ہیں۔اب اس کے سامنے یہ سوال آتا ہے میں پرائمری پاس کرلوں۔پھر اور عمر بڑھتی ہے تو اس کے سامنے یہ سوال آتا ہے کہ کچھ انگریزی آنی چاہیے، کچھ عربی آنی چاہیے، کچھ مسائل دینیہ سے واقفیت ہونی چاہیئے۔اُس وقت اگر اُسے نماز کا ترجمہ بھی سکھایا جاتا ہے تو معمولی۔اسی طرح نماز ، روزہ ، حج ، زکوۃ وغیرہ کے چند موٹے مسائل اُسے بتا دیے جاتے ہیں۔دنیا کی مشکلات ابھی اُس کے کی ذہن میں نہیں ہوتیں اور نہ وہ اُن کے سمجھنے کی استعداد رکھتا ہے۔وہ امریکہ اور چین اور کوریا کے جھگڑوں سے ناواقف ہوتا ہے۔وہ صرف اتنا چاہتا ہے کہ مجھے اے ، بی ،ہی ، ڈی آجائے یا مجھے نہانا دھونا آ جائے۔یا کوئی عیسائی ہے تو اُسے کھانے اور سونے کی دعا آجائے۔یہی مشکلات اُس کے سامنے ہوتی ہیں اس سے زیادہ نہ وہ سوچ سکتا ہے اور نہ کسی بات کو سمجھنے کی اہلیت اور استعداد رکھتا ہے۔پھر اسی طرح وہ قدم بقدم چلتا چلا جاتا ہے اور دنیا کی مشکلات سے آگاہ ہوتا جاتا ہے۔مگر پھر بھی بسا اوقات اپنے ایک مخصوص ماحول میں رہنے کی وجہ سے بڑی عمر ہو جانے کے باوجود وہ دنیا کی مشکلات کو پوری طرح نہیں سمجھ سکتا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام لطیفہ سنایا کرتے تھے کہ کوئی چوہڑا ایک دفعہ لاہور کے قریب سے گزرا۔اس نے دیکھا کہ سارے لاہور میں کہرام مچا ہوا ہے۔دکانیں بند ہیں اور مرد عورتیں اور بچے سب رو ر ہے ہیں اور پریشانی کے عالم میں اِدھر اُدھر پھر رہے ہیں۔اُس دن مہا راجہ رنجیت سنگھ کی موت واقع ہوئی تھی۔مہاراجہ رنجیت سنگھ کوئی متمدن بادشاہ نہیں تھا مگر چونکہ طوائف الملو کی کے بعد اس نے پنجاب میں حکومت قائم کی تھی اور سکھ قبائل کی طرف سے جو