خطبات محمود (جلد 33) — Page 118
1952 118 خطبات محمود سے دونوں ہی مُردہ بھی ہوتے ہیں اور زندہ بھی ہوتے ہیں۔روحانی زندے روحانی دنیا میں اور انجی جسمانی زندے جسمانی دنیا میں ترقی کر رہے ہوتے ہیں مگر اُن کی ترقی دو مختلف رنگ اپنے اندر رکھتی ہے۔روحانی انسان جب اونچا جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اُس سے ملنے کے لئے نیچے اتر آتا تھی ہے۔اللہ تعالیٰ کو ہمیشہ روحانی طور پر اونچائی اور بلندی سے نسبت دی جاتی ہے اور انسان کو نیچے کی طرف نسبت دی جاتی ہے۔کیونکہ انسان ارضی ہے اور اللہ تعالیٰ سماوی ہے۔یہ سب ایک تشیبی زبان کے الفاظ ہیں۔مگر ان کے بغیر ہمارا گزارہ نہیں چلتا اور ہم یہ الفاظ بولنے پر مجبور ہیں۔بہر حال جس وقت روحانی انسان ترقی کرتا ہے سماوی طاقتیں یعنی خدا اور اُس کے فرشتے کی نیچے کی طرف آنا شروع کرتے ہیں۔یہاں تک کہ درمیان میں آ کر خدا اور اُس کے بندے کا کی آپس میں اتصال ہو جاتا ہے۔اس کی طرف قرآن کریم میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق ان الفاظ میں اشارہ پایا جاتا ہے کہ دَنَا فَتَدَتی 3 - محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالی سے ملنے کے لئے اوپر گئے اور خدا آپ سے ملنے کے لئے نیچے آیا اور درمیان میں آ کر خدا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مل گئے۔مگر جو مادی لوگ ہوتے ہیں۔اُن کی ترقی کا رنگ اِس سے کی اُلٹ ہوتا ہے۔وہ جوں جوں اونچے جاتے ہیں خدا تعالیٰ اور زیادہ اونچا ہوتا چلا جاتا ہے۔روحانیت میں خدا تعالیٰ کا طریق دَنَا فَتَدَتی والا ہے۔جوں جوں روحانی انسان کائناتِ عالم کے اسرار معلوم کرنے میں کامیاب ہوتا چلا جاتا ہے اور وہ اللہ تعالیٰ سے ملنے کے شوق میں اوپر کی طرف چڑھتا ہے خدا تعالیٰ بھی اُس سے ملنے کے شوق میں نیچے اُترنا شروع کر دیتا ہے۔مگر مادی لوگ جوں جوں اونچے ہوتے ہیں خدا تعالیٰ اس سے بھی زیادہ تیزی سے اونچا ہونا شروع ہو جاتا ہے۔اگر یہ دس فٹ اونچے ہوتے ہیں تو بجائے خدا تعالیٰ کے قریب ہونے کے خدا تعالیٰ اُن سے سوفٹ اور پرے چلا جاتا ہے۔فرض کرو خدا تعالیٰ ان سے ایک ہزار فٹ کے فاصلہ پر ہے اور یہ لوگ دس فٹ فاصلہ طے کر لیتے ہیں تو بجائے اِس کے کہ خدا تعالیٰ اور ان کے درمیان کی نوسونوے فٹ کا فاصلہ رہ جائے خدا تعالیٰ اور اُن کے درمیان ایک ہزار ایک سوفٹ کا فاصلہ پیدا ہو جاتا ہے۔ورنہ ترقی دونوں کرتے ہیں۔زندہ دونوں میں ہوتے ہیں اور مُردہ بھی دونوں میں ہوتے ہیں۔دینی لحاظ سے بھی بعض لوگ زندہ ہوتے ہیں اور بعض مُردہ اور مادی لحاظ سے بھی بعض مادی لوگ زندہ ہوتے ہیں اور بعض مُردہ۔روحانیت میں مُردہ ہونے کی وجہ سے وہ ا۔