خطبات محمود (جلد 33)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 57 of 397

خطبات محمود (جلد 33) — Page 57

1952 57 خطبات محمود نہ بدلنے والی چیزیں ہیں۔ہاں بعد میں لوگ ان میں بعض چیزیں ملا بھی دیتے ہیں۔لیکن آہستہ کی آہستہ خدا تعالیٰ ایسے سامان پیدا کر دیتا ہے کہ بعد میں ملی ہوئی باتیں دور ہو جاتی ہیں۔پس صداقت ایک بنیادی چیز ہے اور اس میں سے اور کئی اخلاق نکلتے ہیں۔کبھی وہ اخلاق صداقت سے دُور ہو جاتے ہیں تو بگڑ جاتے ہیں اور کبھی اُس سے قریب ہو جاتے ہیں تو اچھے ہو جاتے ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک دفعہ ایک شخص آیا اور اُس نے عرض کیا يَا رَسُولَ اللہ ! میں تین گناہوں میں مبتلا ہوں۔میں نے انہیں چھوڑنے کی بہت کی کوشش کی ہے لیکن یہ گناہ مجھ سے چھٹتے نہیں۔اور وہ گناہ جھوٹ ، شراب پینا اور بدکاری کرنا جی ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم مجھ سے ایک سودا کر لو۔اور وہ سودا یہ ہے کہ تم ایک گناہ یعنی جھوٹ بولنا چھوڑ دو اللہ تعالیٰ چاہے گا تو تم باقی دو گنا ہوں سے بھی بچ جاؤ گے۔اس کی نے کہا یہ تو نہایت آسان بات ہے۔ایک گناہ میں چھوڑ دیتا ہوں۔چنانچہ اس نے جھوٹ بولنا کی چھوڑ دیا۔چند دن کے بعد وہ پھر واپس آیا۔اور اس نے عرض کیا کہ يَا رَسُوْلَ اللہ ! میں نے ایک گناہ چھوڑا تھا باقی دونوں گناہ تو آپ ہی آپ چھٹ گئے ہیں۔آپ نے فرمایا باقی دو گناہ کی کیسے چھٹ گئے ؟ اس نے کہایا رَسُولَ اللہ ! میرا دل چاہا کہ شراب پیئوں۔مگر مسلمانوں کا ماحول تھا۔میں نے خیال کیا کہ اگر میں نے شراب پی تو مسلمان بُرا منائیں گے۔پھر خیال آیا کہ چوری چھپے پی لوں۔لیکن پھر خیال آیا کہ اگر آپ نے پوچھ لیا کہ کیا تم نے شراب پی ہے؟ اور میں نے انکار کیا تو یہ جھوٹ ہوگا اور جھوٹ نہ بولنے کا وعدہ میں نے آپ سے کیا ہے۔اور اگر زار کر لیا تو اس کی سزا پاؤں گا۔چنانچہ میں نے فیصلہ کیا کہ شراب نہیں پیوں گا تا کہ میں جھوٹ سے بچار ہوں۔اسی طرح بد کاری تھی۔چونکہ میں نے وعدہ کیا تھا کہ میں جھوٹ نہیں بولوں گا اس لیے اس کے نتیجہ میں میں نے بدکاری کو بھی چھوڑ دیا۔کیونکہ اگر میں بدکاری کرتا اور پھر انکار کر دیتا کہ میں نے ایسا نہیں کیا تو یہ جھوٹ ہوتا۔اور اگر اقرار کرتا تو اس کی سزا پاتا۔پس میں نے فیصلہ کیا کہ بدکاری بھی نہیں کروں گا تا آپ کے پاس جھوٹ نہ بولنا پڑے۔4 پس سچائی ایک بنیادی چیز ہے اور اگر تم سچائی پر قائم رہو گے تو باقی بُری عادتیں آپ ہی آپ چھٹ جائیں گی۔سچائی ایک اہم ترین چیز ہے اور انسانی قلب پر ایسی چوٹ لگاتی ہے کہ