خطبات محمود (جلد 33) — Page 353
1952ء 353 خطبات محمود گندا مذہب ہے۔ اور اگر وہ سنجیدہ انسان ہو گا اور دل سے اسلام کا مداح ہو گا تو وہ کہے گا ۔ شخص ذلیل ہے جو اسلام کے متعلق غلط خیالات پھیلا رہا ہے ۔ ورنہ اسلام جبر کو روانہیں رکھتا ۔ غرض یا وہ شخص ذلیل ہو گا ۔ اور یا اسلام ذلیل ہوگا۔ اگر دشمن احراری مبلغ کی بات کو مان لے گا تو اسلام ذلیل ہو گا اور اگر وہ اس کی بات نہیں مانے گا تو احراری مبلغ ذلیل ہوگا ۔ وہ کہے گا اسلام تو ایسا مذہب نہیں تم ہی ذلیل انسان ہو جو ایسے خیالات پھیلا رہے ہو۔ وہ ۱۴ ۱۴ پھر ہم کہیں گے انبیاء سب معصوم تھے۔ عیسائی کہیں گے مسیح کفارہ ہو گیا اس لئے کہ وہ بے گناہ تھا اور کفارہ بے گناہ کا ہوتا ہے۔ ہمارا مبلغ کہے گا کہ انبیاء سب معصوم تھے ، آدم بھی معصوم تھے، موسیٰ بھی معصوم تھے ، ہارون بھی معصوم تھے ، یونس بھی معصوم تھے عیسی بھی معصوم تھے۔ احراری کہے گا یہ غلط کہتا ہے۔ انبیاء سب گناہ کرتے تھے صرف حضرت عیسی علیہ السلام معصوم تھے۔ پھر دو ہی چیزیں ہوں گی ۔ یا تو سننے والا کہے گا میں اسلام کو قبول کرنے والا تھا ، میرا خیال تھا کہ سب انبیاء معصوم تھے ، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو کوئی خصوصیت حاصل نہیں لیکن اب معلوم ہوا کہ معصوم صرف حضرت عیسی علیہ السلام ہی تھے باقی سب انبیاء گناہ کرتے تھے ۔ اچھا ہوا کہ تم نے مجھے بچا لیا۔ اور اگر اس شخص میں شرافت ہو گی تو وہ اسلام پر قائم رہے گا اور کہے گا کہ تم بے حیا ہو ، اسلام کی یہ تعلیم نہیں تم مسلمان کہلاتے ہوئے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کیریکٹر پر حملہ کرتے ہو۔ - غرض وہ کون سا مسئلہ ہے جس میں احراری لوگ ہمارے مقابلہ میں کھڑے ہوسکیں گے۔ خدا تعالیٰ نے ہمیں صداقت دی ہے کہ یہ لوگ ایک کروڑ تو کیا دس ارب روپیہ بھی جمع کر لیں تو ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے ۔ جہاں بھی وہ جائیں گے اور جو بھی دلیل وہ دیں گے اُس کے مقابلہ میں ہماری دلیل زیادہ مضبوط ہو گی ۔ ہم ان کے مقابلہ میں زیادہ سچی تعلیم پیش کریں گے اور ہر جگہ ہم ہی غالب ہوں گے نہ کہ مغلوب ۔ ہمیں تو خوشی ہوگی کہ یہ لوگ اپنے مبلغ بیرونی ممالک میں بھیجیں ۔ اول تو خدا گنجے کو ناخن نہ دے۔ یہ لوگ یہ کام کر ہی نہیں سکتے ۔ یہ تو دس کروڑ روپیہ بھی ہوگا تو کھا جائیں گے۔ لیکن اگر یہ لوگ مبلغ بھیجیں گے تو ان کا یہ اقدام ہمارے لئے خوشی کا موجب ہوگا۔ ان کا مبلغ ہمارے مقابلہ میں جو مسئلہ بھی پیش کرے گا وہ اسے ذلیل کرے گا ۔ مثلاً اگر وہ ہمارے متعلق یہ کہے گا کہ ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبین نہیں مانتے اس لئے