خطبات محمود (جلد 33)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 301 of 397

خطبات محمود (جلد 33) — Page 301

1952 301 خطبات محمود قبضہ ہو گیا۔تمہاری تبلیغ کیا ہے ؟ تم کبھی یہاں تبلیغ کرتے ہو اور کبھی وہاں تبلیغ کرتے ہو۔یہ تو صرف جھنڈا کھڑا کرنے والی بات ہے۔جھنڈا گاڑ نا خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے اور جب خدا تعالیٰ جھنڈا گاڑنے پر آتا ہے تو یکدم لوگوں کے دلوں میں ایک بیداری کی لہر پیدا ہو جاتی ہے اور وہ کی ہدایت کی طرف توجہ کرنا شروع کر دیتے ہیں۔دیکھ لو تیرہ سال تک محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو حید کے لئے وعظ ونصیحت کرتے رہے مگر لوگ ایمان نہ لائے لیکن فتح مکہ کے بعد قبائل کے قبائل اسلام میں داخل ہونے شروع ہوئے اور چند ماہ کے اندراندر عرب کی اکثریت مسلمان ہوگئی۔پس جب خدا تعالیٰ فتح دینے پر آتا ہے تو وہ اس طرح دلوں کو بدل دیتا ہے کہ انسان حیران کی رہ جاتا ہے۔تم اپنے اندر وہ تبدیلی پیدا کرو جس کے بعد خدا تعالیٰ کا میابی دیتا ہے۔اس سے پہلے تم نہ کسی کی تعریف پر خوشی مناؤ اور نہ کسی کی مخالفت سے گھبراؤ۔دنیا میں ہمیشہ دو فریق ہوتے ہیں نہ سب لوگ مخالف ہوتے ہیں اور نہ سب لوگ موافق ہوتے ہیں۔صرف چند لوگ مخالف ہوتے ہیں جو دوسروں کو جوش دلا دیتے ہیں وہ بھی ان کی کی ہاں میں ہاں ملانے لگ جاتے ہیں۔یہ لوگ اس قابل نہیں ہوتے کہ ان پر ناراضگی کا اظہار کیا ت جائے بلکہ اس قابل ہوتے ہیں کہ ان کے لئے دعا کی جائے کہ خدا تعالیٰ ان پر رحم کرے اور انہیں ہدایت دے تا کہ وہ بُرے کاموں سے نجات پا جائیں۔“ ( الفضل 14 مارچ 1962ء ) 1 مورمن: Mormon) عیسائیت میں احیائے دین کے نظریات پر 1830ء میں جوزف سمتھ کی طرف سے قائم کیے گئے گروپ کا نام۔جس کی بنیاد ان کے عقائد کے مطابق مورمن کی کتاب میں موجود الہام کی بنیاد پر رکھی گئی۔(The Concise Oxford Dictionary of Current English)