خطبات محمود (جلد 33)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 283 of 397

خطبات محمود (جلد 33) — Page 283

1952ء 283 32 خطبات محمود اگر کسی مذہب پر عمل کرنے کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ نہیں ملتا تو وہ مذہب محض نام کا مذہب ہے عبادت، حُسن ظنی ، اطاعت، دین کے لئے قربانی کا جذبہ، نماز اور روزہ وہ ذرائع ہیں جن سے خدا تعالیٰ ملتا ہے فرمودہ 26 ستمبر 1952ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : مذہب جس کے پیچھے دنیا کا اکثر حصہ فریفتہ ہے اور جس کے نام سے اور جس کی خاطر ہر سال ہزاروں اور لاکھوں بے گناہوں کو قتل کر دیا جاتا ہے ، ہزاروں اور لاکھوں بے قصوروں پر بے گنا کر جاتا ہے، اور اور بے گناہوں کو ہی کر دیا جاتا ہے، اور ۔ ظلم کیا جاتا ہے اور ہزاروں اور لاکھوں مستحقین امداد کو امداد سے محروم کیا جاتا ہے وہ اپنے اندر در حقیقت ایک ہی خصوصیت رکھتا ہے۔ اور وہ خصوصیت یہ ہے کہ خدا تعالیٰ اور بندہ کے درمیان تعلق پیدا کیا جائے ۔ دنیا میں کئی قسم کی نیکیاں پائی جاتی ہیں۔ لیکن اگر مذہب نہ بھی ہو تو بھی لوگ وہ کام کرتے ہیں اور دوسروں سے کرواتے ہیں ۔ مثلاً ماں باپ سے محبت کرنا ہے۔ ایک دہر یہ بھی اپنے ماں باپ سے محبت کرتا ہے ۔ ایک فلسفی بھی ماں باپ سے محبت رکھتا ہے ۔ ایک حریص اور لالچی انسان جو دوسروں کا مال لوٹ کر اپنا گھر بھرنا چاہتا ہے وہ بھی جب ماں باپ کے