خطبات محمود (جلد 33)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 243 of 397

خطبات محمود (جلد 33) — Page 243

1952 243 (28) خطبات محمود عقیدے کا تعلق خدا تعالیٰ سے ہے کسی حکومت کو اس میں دخل دینے کا اختیار حاصل نہیں ہے جہاں تک حکومت کے قوانین کا سوال ہے تم ان کی پابندی کرو جہاں تک عقائد کا سوال ہے تم ان پر مضبوطی سے قائم رہو فرموده 8 /اگست 1952ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے انسان کو مرکب القومی بنایا ہے اور انسان کے حالات بھی مرتب قسم کے ہوتے ہیں۔اس سے ایک ہی قسم کے اخلاق اور عادات کا اظہار نہیں ہوتا۔اور یہی فرق دراصل انسان اور حیوان میں ہے۔اسی لئے اللہ تعالیٰ نے اسلام کو وسطی مذہب قرار دیا ہے کیونکہ اس کی کے ماننے والے درمیانی طریق پر چلتے ہیں۔یعنی ان کو ایسے احکام ملتے ہیں جو بظاہر متضاد ہوتے ہیں لیکن ایک مومن ان کے درمیان ہو کر چلتا ہے۔یہی وہ مسئلہ ہے جس کو ہماری شریعت میں تمثیلی زبان میں جسرِ صراط قرار دیا گیا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے جنت میں جانے والے لوگ ایک پل پر سے گزریں گے جو تلوار کی دھار سے زیادہ تیز اور باریک ہوگا 1۔مومن تو کی اُس پر سے گزر جائیں گے۔اس لئے کہ ان میں یہ قابلیت ہوگی کہ وہ درمیانی راستہ پر سے گزریں۔مجھ