خطبات محمود (جلد 33)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 242 of 397

خطبات محمود (جلد 33) — Page 242

1952ء 242 خطبات محمود خدا تعالیٰ کی گود میں جاؤ اور پھر دشمن سے ڈرو۔ کون ہے جو تمہارا کچھ بگاڑ سکتا ہے یا کون سی قوم ہے جو تمہارے مقابلہ میں کھڑی ہو سکتی ہے؟ دنیا کی سب قومیں ، دنیا کی سب طاقتیں ، دنیا کی سب حکومتیں خدا تعالیٰ کے قبضہ میں ہیں ۔ وہ جس کا بھی چاہے دل بدل سکتا ہے، اور تمہارے دشمن خواہ کتنا ہی جتھا رکھتے ہوں تمہارے مقابل میں پہنچ ہیں کیونکہ تم خدا تعالیٰ کی گود میں ہو۔ اور ہوں میں بچے جو تلوار لے کر تمہارے سامنے کھڑا ہوتا ہے وہ تم پر حملہ نہیں کرتا خدا تعالیٰ پر حملہ کرتا ہے ۔ خدا تعالیٰ لوگوں کے دل تمہاری تائید میں پھر ا دے گا اور سچائی کو لوگوں پر ظاہر کر دے گا۔ اور یہ مصائب ا گا کے بادل فضل کی ہواؤں سے بکھر جائیں گے اور انشاء اللہ تم امن میں آ جاؤ گے۔“ 187 : 1: البقرة الفضل 8 اگست 1952ء) 2 : بخارى كتاب الادب - باب رَحْمَةُ الْوَلَدِ وَ تَقْبِيلِهِ وَ مُعَانَقَتِهِ - 3: بھاگڑ: بھگڈر