خطبات محمود (جلد 33)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 135 of 397

خطبات محمود (جلد 33) — Page 135

1952ء 135 16 خطبات محمود جو قوم خدا تعالیٰ کے گھر کو آباد رکھنے کی کوشش کرتی ہے دنیا کی بڑی سے بڑی طاقت بھی اُس کے گھر کو ویران نہیں کر سکتی ہماری جماعت کو چاہیے کہ یورپ کے مختلف ممالک میں مساجد تعمیر کرنے کی بابرکت تحریک میں پورے زور سے حصہ لے فرموده 16 مئی 1952 ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : وو پچھلے جمعہ میں بھی میں نے دیکھا کہ سائبان نہیں لگے ہوئے تھے ۔ مگر اُس دن ہوا تیز چل تھے۔ ؟ رہی تھی اور جو میں کسی قدر خنکی تھی ۔ میں نے اسے اس بات پر محمول کیا کہ سلسلہ کے مال کی نی اور جس میں کسی قدر سنگی تھی۔ میں بنانے تھی۔ میں نے اسے اس بات پر کیا کہ سلسلہ کے کی حفاظت کے لئے جبکہ لوگوں کو اتنی تکلیف نہیں پہنچ سکتی تھی منتظمین نے عقل اور تدبر سے کام لیا ہے۔ لیکن آج ہوا نہیں چل رہی ، دھوپ تیز ہے پھر بھی میں دیکھتا ہوں کہ سائبان نہیں لگائے گئے جس کی وجہ سے باہر بیٹھنے والے لوگوں کے لئے بیماری کا خطرہ ہے۔ لوگ سمٹ کر مسجد کے اندر تو بیٹھے ہوئے ہیں لیکن نمازوں کے لئے انہیں باہر نکلنا پڑے گا ۔ اور آجکل کی گرمی میں دو چار منٹ بھی ساکن بیٹھنا یا کھڑا ہونا مشکل ہوتا ہے۔ چلتے پھرتے ہوئے اور بات ہوتی ہے اُس وقت کچھ نہ کچھ ہوا لگتی رہتی ہے اور انسان گرمی کی شدت کو زیادہ محسوس نہیں کرتا۔ پس میں نہیں