خطبات محمود (جلد 33) — Page 56
1952 56 خطبات محمود فوت نہ ہوا ہو۔مگر مسلمانوں نے یہ عقیدہ رکھنا شروع کر دیا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام آسمان کی پر زندہ بیٹھے ہیں۔حالانکہ ان کے باقی آباء واجداد بلکہ انبیاء واولیاء میں سے بھی ہمیں کوئی ایسا کی نظر نہیں آتا جو پیدا ہوا ہولیکن مرا نہ ہو۔ایک غلط عقیدہ بنا لینا اور چیز ہے اور واقعہ اور چیز ہے۔واقعہ یہی ہے کہ ہر انسان جو پیدا ہوا مرا ہے۔گویا موت ایک طبعی چیز ہے۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہوئے تو چونکہ آپ کی بہت سی پیشگوئیاں ایسی تھیں؟ جو ابھی بظاہر پوری نہیں ہوئی تھیں اس لئے حضرت عمر نے خیال کیا کہ آپ کس طرح فوت کی ہو سکتے ہیں۔وہ اپنے گھر سے باہر نکلے اور تلوار سونت کر کھڑے ہو گئے اور کہنے لگے رسول کریم کی صلی اللہ علیہ وسلم محض وقتی طور پر آسمان پر گئے ہیں۔اگر کسی نے یہ کہا کہ آپ فوت ہو گئے ہیں تو میں اُس کی گردن اُڑا دونگا۔1 یہ بات حضرت ابو بکر تک پہنچی تو آپ باہر تشریف لائے اور سب صحابہ کو مخاطب کر کے فرمایا مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ 2 محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی ایک رسول تھے۔اور آپ سے پہلے جو رسول گزرے وہ کی سب فوت ہو چکے ہیں۔جب خدا تعالیٰ کا یہ قانون جاری ہے کہ ہر ایک شخص جو پیدا ہوا ہے مرے گا تو تمہارا رسول اس قانون سے کس طرح بچ سکتا ہے۔پھر صرف یہی نہیں کہا کہ سارے رسول فوت ہو چکے ہیں بلکہ آگے فرمایا أَفَأَبِنْ مَّاتَ اَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ فوت ہو جائیں یا قتل کر دئیے جائیں تو کیا تم اپنا دین چھوڑ دو گے اور کیا آپ کے فوت ہو جانے سے تمہارا دین بدل جائے گا ؟ مثلا تم سب لوگ قریباً زمیندار طبقہ سے تعلق رکھتے ہو۔ایک شخص تمہیں بتاتا ہے کہ اگر تم اس طرح ہل چلاؤ گے ، اس طرح بیج ڈالو گے اور پھر اس طرح پانی دو گے تو تمہیں فائدہ ہوگا۔پھر وہ شخص فوت ہو جائے تو کیا یہ قاعدہ بدل جائے گا ؟ کیا اس کے مرجانے کی وجہ سے گندم بونے کی ضرورت نہیں رہے گی ؟ یقینا تم میں سے ہر شخص یہی کہے گا کہ اُس شخص کے مرنے سے یہ قاعدہ نہیں بدلے گا۔اسی طرح خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو جائیں تو کیا تمہارا دین بدل جائے گا؟ اصل سوال تو یہ ہے کہ جو کچھ خدا تعالیٰ نے فرمایا تھا کیا وہ سچ تھا ؟ اور اگر خدا تعالیٰ نے جو کچھ فرمایا تھا وہ سچ تھا تو آپ کے فوت ہو جانے سے وہ جھوٹ کیوں بن جائے گا۔سچ سچ ہی رہے گا۔راستیاں اور سچائیاں کی