خطبات محمود (جلد 33) — Page 54
1952 54 خطبات محمود پر وہ تمہارا مُمد و معاون نہیں بن سکے گا۔اس کی حمایت تمہیں کچھ فائدہ نہیں دے گی۔کیونکہ تم نے کی خود ہی اس کے خلاف پروپیگنڈا کر کے اس کے رُعب کو کم کر دیا ہو گا۔پھر خدا تعالیٰ کا غضب الگ ہو گا کہ تم نے ایک شخص سے ناجائز حد تک دشمنی کی۔پس تم ہمیشہ اپنے کاموں کے اندر محبت اور عقل کا توازن قائم رکھو۔اگر تم عقل میں حد سے آگے گزر جاؤ گے تو تم وہم میں مبتلا ہو جاؤ گے۔اور اگر محبت میں انتہاء کو پہنچ جاؤ گے تو وہ حماقت بن جائے گی اور یہ دونوں باتیں بُری الفضل 20 مارچ 1952ء) ہیں۔1 : انگشتانے : انگشتانہ کی جمع ، دھات کی بنی ہوئی ٹوپی جسے کپڑا اسیتے وقت انگلی میں پہن لیتے ہیں۔( فیروز اللغات اردو جامع مطبوعہ فیروز سنز لاہور ) 2: دھجی : کپڑے یا کاغذ کی کترن۔پرزہ۔ٹکڑا۔چیتھڑا۔( فیروز اللغات اردو جامع مطبوعہ فیروز سنز لاہور ) : إمَّا يَبْلُغَنَّ عِندَكَ الْكِبَرَ أَحَدُهُمَا أَوْ كِلَهُمَا فَلَا تَقُل لَّهُمَا أَفْ (بنی اسرائیل : 24) 4: الصف : 5 :5 ترندی ابواب الْبِرِّ وَ الصَّلَة باب مَا جَاءَ فِي الْإِقْتِصَادِ فِي الْحُبِّ وَ الْبُغْضِ -