خطبات محمود (جلد 33)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 38 of 397

خطبات محمود (جلد 33) — Page 38

1952 38 خطبات محمود ہمارا ملک بہت غریب ہے اس لئے ہمارے زمیندار بھی غریب ہیں۔مگر آپ جانتے ہیں کہ کی پنجاب میں جو آپ کی حالت تھی آپ کی موجودہ حالت اُس کی نسبت بہت اچھی ہے۔وہاں اگر آپ کو خوراک اور لباس مہیا کرنے میں دقت تھی تو آب آسانی پیدا ہوگئی ہے۔پس اگر خدا تعالیٰ نے آپ کے رزق کو بڑھوتی عطا فرمائی ہے تو آپ پر بھی یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ آپ تبلیغ کریں اور سچائی کو دوسروں تک پہنچائیں تا جیسے آپ کا بنولہ بڑھتا ہے، جیسے آپ کی گندم اور دوسری کی اشیاء بڑھتی ہیں آپ کی روحانی برادری بھی بڑھے۔اگر آپ کا مال بڑھا ہے تو خدا تعالیٰ کا مال کی بھی بڑھے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے جو شخص دنیا میں خدا تعالیٰ کا گھر بناتا ہے خدا تعالیٰ جنت میں اُس کا گھر بنائے گا۔1 جولوگ روحانیت کو قبول کرتے ہیں وہ خدا تعالیٰ کی کی روحانی نسل ہوتے ہیں۔انسان جہاں دنیا میں اپنی اولا د کو بڑھانے کی کوشش کرے وہاں اسے چاہیے کہ وہ خدا تعالیٰ کی نسل کو بھی بڑھائے۔اس پر خدا تعالیٰ کی رحمتیں اور برکتیں تبھی نازل ہوں گی کہ وہ خدا تعالیٰ کا بھی خیال رکھے۔لیکن یہ بات مجھے بہت کم نظر آتی ہے۔میں جب پوچھتا ہوں کہ تم لوگ تبلیغ کیوں نہیں کرتے ؟ تو کہا جاتا ہے یہ لوگ ہماری بولی نہیں سمجھتے۔اور یہ بات نہایت خطر ناک ہے کہ تم اس بات کی امید رکھو کہ سندھی لوگ تمہاری بولی سمجھیں۔ایسا کرنا ظلم ہے۔اگر تمہارا خیال یہی ہے کہ سندھی لوگ تمہاری زبان سیکھیں تو اگر وہ تمہارے اس خیال کی تج وجہ سے تم سے دشمنی بھی کریں تو ان کا ایسا کرنا جائز ہے۔ہم مسافر ہیں اور سندھی اہلِ وطن ہیں۔وطن کا یہ کام نہیں کہ وہ ہماری بولی سیکھے۔بلکہ ہم لوگ جو باہر سے آنے والے ہیں ہمارا فرض ہے کہ اس ملک کی زبان سیکھیں۔اگر ایک سندھی پنجاب میں جائے اور کہے کہ یہ لوگ میری زبان نہیں سمجھتے تو ہر شخص یہی کہے گا کہ یہ بیوقوف ہے۔اسی طرح ہمارا یہاں آ کر کہنا کہ یہ لوگ پنجابی بولیں تو ہم تبلیغ کریں گے عقل کے خلاف ہے۔اگر ہم انگلینڈ جا کر یہ کہیں کہ انگریز پنجابی یا اردو می بولیں گے تو ہم تبلیغ کریں گے تو یہ معقول بات نہیں ہوگی۔ہمارا فرض ہے کہ ہم انگریزی سیکھیں۔چین میں اگر ہمارے دس مبلغ جائیں اور چند سالوں کے بعد ہم پوچھیں کہ آپ نے کیا تبلیغ کی ہے؟ اور وہ کہہ دیں کہ چینی ہماری زبان نہیں سمجھتے اس لئے ہم تبلیغ نہیں کرتے تو تم انہیں پاگل کہو گے۔تم کہو گے کہ یہ تمہارا کام تھا کہ تم چینی زبان سیکھتے۔نہ یہ کہ چینی اردو یا پنجابی سیکھیں۔چینی ہندوستان۔