خطبات محمود (جلد 33)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 26 of 397

خطبات محمود (جلد 33) — Page 26

1952 26 خطبات محمود خود آفاق کے نمائندے نے جلسہ سالانہ کی ڈائری لکھتے ہوئے کہا ہمارے بڑے بڑے مولوی احمدیت کی مخالفت کرتے آئے ہیں لیکن ہم ان کا کچھ بگاڑ نہیں سکے، یہ بڑھتے چلے جارہے ہیں۔آخر ایسا کیوں ہو رہا ہے؟ صاف بات ہے کہ خدا تعالیٰ اس جماعت کی مدد کر رہا ہے۔جب دشمن دیکھتا ہے کہ وہ تبلیغ کے ساتھ احمدیت پر غالب نہیں آسکتا تو وہ اشتعال انگیزی شروع کر دیتا ہے۔لیکن اس سے بنتا کیا ہے؟ دشمن کی اشتعال انگیزی سے ہمیں عارضی جسمانی نقصان تو پہنچ سکتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس کے باوجود یہ سلسلہ بڑھتا چلا جائے گا اور بڑھتا ہی کی چلا جائے گا۔آسمان ٹل سکتا ہے زمین مل سکتی ہے۔مگر اس سلسلہ کی دنیا میں اشاعت کے متعلق جو جی پیشگوئیاں ہیں وہ نہیں مل سکتیں۔خواہ تمام دنیا کی طاغوتی طاقتیں مل کر بھی اس کے راستہ میں کیوں نہ کھڑی ہو جائیں۔اِنشَاءَ اللهُ تَعَالَى وَ بِفَضْلِهِ وَ رَحْمَتِهِ 1: قُلْ لا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا - (الشورى : 24) 66 الفضل 13 فروری 1952ء)