خطبات محمود (جلد 33)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 353 of 397

خطبات محمود (جلد 33) — Page 353

خطبات محمود 353 1952 گندا مذہب ہے۔اور اگر وہ سنجیدہ انسان ہو گا اور دل سے اسلام کا مداح ہوگا تو وہ کہے گا یہ شخصی ذلیل ہے جو اسلام کے متعلق غلط خیالات پھیلا رہا ہے۔ورنہ اسلام جبر کو روا نہیں رکھتا۔غرض یا وہ شخص ذلیل ہوگا۔اور یا اسلام ذلیل ہو گا۔اگر دشمن احراری مبلغ کی بات کو مان لے گا تو اسلام ذلیل ہو گا اور اگر وہ اس کی بات نہیں مانے گا تو احراری مبلغ ذلیل ہو گا۔وہ کہے گا اسلام تو ایسا مذہب نہیں تم ہی ذلیل انسان ہو جو ایسے خیالات پھیلا رہے ہو۔معصوم پھر ہم کہیں گے انبیا ء سب معصوم تھے۔عیسائی کہیں گے مسیح کفارہ ہو گیا اس لئے کہ وہ بے گناہ تھا اور کفارہ بے گناہ کا ہوتا ہے۔ہمارا مبلغ کہے گا کہ انبیاء سب معصوم تھے ، آدم بھی معصوم تھے ، موسیٰ بھی معصوم تھے ، ہارون بھی معصوم تھے ، یونس بھی معصوم تھے ، عیسی " بھی معصوم تھے۔احراری کہے گا یہ غلط کہتا ہے۔انبیاء سب گناہ کرتے تھے صرف حضرت عیسیٰ علیہ السلام تھے۔پھر دو ہی چیزیں ہوں گی۔یا تو سننے والا کہے گا میں اسلام کو قبول کرنے والا تھا ، میرا خیال تھا کہ سب انبیاء معصوم تھے ، حضرت عیسی علیہ السلام کو کوئی خصوصیت حاصل نہیں لیکن اب معلوم ہوا کہ معصوم صرف حضرت عیسی علیہ السلام ہی تھے باقی سب انبیاء گناہ کرتے تھے۔اچھا ہوا کہ تم نے مجھے بچالیا۔اور اگر اس شخص میں شرافت ہوگی تو وہ اسلام پر قائم رہے گا اور کہے گا کہ تم بے حیا ہو، اسلام کی یہ تعلیم نہیں تم مسلمان کہلاتے ہوئے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کیریکٹر پر حملہ کرتے ہو۔غرض وہ کون سا مسئلہ ہے جس میں احراری لوگ ہمارے مقابلہ میں کھڑے ہوسکیں گے۔خدا تعالیٰ نے ہمیں صداقت دی ہے کہ یہ لوگ ایک کروڑ تو کیا دس ارب روپیہ بھی جمع کر لیں تو ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے۔جہاں بھی وہ جائیں گے اور جو بھی دلیل وہ دیں گے اُس کے مقابلہ میں ہماری دلیل زیادہ مضبوط ہو گی۔ہم ان کے مقابلہ میں زیادہ سچی تعلیم پیش کریں گے اور ہر جگہ ہم ہی غالب ہوں گے نہ کہ مغلوب۔ہمیں تو خوشی ہوگی کہ یہ لوگ اپنے مبلغ بیرونی ممالک میں بھی بھیجیں۔اوّل تو خدا گنجے کو ناخن نہ دے۔یہ لوگ یہ کام کر ہی نہیں سکتے۔یہ تو دس کروڑ روپیہ بھی لکی ہوگا تو کھا جائیں گے۔لیکن اگر یہ لوگ مبلغ بھیجیں گے تو ان کا یہ اقدام ہمارے لئے خوشی کا تجھے موجب ہوگا۔ان کا مبلغ ہمارے مقابلہ میں جو مسئلہ بھی پیش کرے گا وہ اسے ذلیل کرے گا۔مثلاً ی اگر وہ ہمارے متعلق یہ کہے گا کہ ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبین نہیں مانتے اس لئے