خطبات محمود (جلد 33)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 313 of 397

خطبات محمود (جلد 33) — Page 313

1952 313 (37) خطبات محمود قومی زندگی نو جوانوں سے وابستہ ہوتی ہے اس لئے انہیں اپنے فرائض منصبی اور قومی ذمہ واریوں کو ادا کرنے کی طرف توجہ کرنی چاہیے فرموده 21 نومبر 1952ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: میں پچھلے دو جمعے نہیں پڑھا سکا۔اور اس کی وجہ پہلے تو یہ ہوئی کہ میرے پاؤں میں درد کا کی شدید دورہ ہو جاتا رہا اور آخری ایام میں دوبارہ بخار شروع ہو گیا۔پہلے تو یہ ہوتا رہا کہ چھ سات کی ماہ یا سال کے بعد درد کا سخت دورہ ہو گیا ، پندرہ بیس دن رہا اور پھر آرام آ گیا۔لیکن اس سال کی پچھلے تین چار ماہ سے ( شاید یہ موسم کے تغیر کا نتیجہ ہے یا مرض نے پلٹا کھایا ہے ) اصل مرض قائم رہتا ہے اور بجائے اِس کے کہ سال میں یا چھ سات ماہ میں ایک دفعہ دورہ ہو ایک دن دورہ ہو جی جاتا ہے اور دوسرے دن تخفیف ہو جاتی ہے یا تین چار دن دوره رہتا ہے اور تین چار دن آرام رہتا ہے۔بلکہ بعض اوقات دورہ متواتر گھنٹوں میں بدلتا ہے اور بعض اوقات ہفتہ کے ایام میں بدلتا ہے۔لیکن یہ بات ضرور ہے کہ درد کا دورہ اتنا شدید نہیں ہوتا کہ میں چار پائی پر لیٹنے پر مجبور ہو جاؤں۔لیکن اس قدر ضرور ہوتا ہے کہ مجھ سے زیادہ چلا نہیں جاتا۔خصوصاً سیڑھیاں اتر نے میں تکلیف ہوتی ہے اور اس طرح نماز کے لئے مسجد میں نہیں آ سکتا۔اسی طرح پچھلے تین مہینوں کی