خطبات محمود (جلد 32) — Page 34
خطبات محمود 34 $1951 زبانوں کے فرق سے بعض بڑے بڑے عجیب اختلافات رونما ہو جاتے ہیں بلکہ جہاں ایک زبان ہوتی ہے وہاں بھی ضلعوں کے فرق کی وجہ سے بعض الفاظ کا مفہوم بالکل بدل جاتا ہے۔مجھے یاد ہے حضرت خلیفہ اول کے ایک رشتہ دار کی بہن ایک دفعہ قادیان آئیں اور انہوں نے باتوں باتوں میں حضرت خلیفہ اول کی تعریف کرتے ہوئے کہیں کہہ دیا کہ ” اوہ بڑا شہدا ہے۔ٹھہدے کا لفظ ضلع گورداسپور میں بدمعاش کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے لیکن بھیرہ میں اس کے معنے نیک اور شریف آدمی کے ہیں۔یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا زمانہ تھا اور آپ ابھی خلیفہ نہیں ہوئے تھے مگر آپ کے تقوی اور بزرگی کی وجہ سے تمام جماعت میں آپ کی عزت اور شہرت تھی۔جب اُس نے آپ کے متعلق مہدے کا لفظ استعمال کیا تو عورتیں اُس سے لڑ پڑیں کہ تم حضرت مولوی صاحب کی ہتک کرتی ہو!! مگر وہ بار بار یہی کہتی جائے کہ ”ہاں ہاں! اوہ بڑا نشہدا ہے۔جب ضلعوار زبانوں کے فرق سے اتنا بڑا اختلاف پیدا ہو جاتا ہے تو یہ تو علاقہ ہی اور ہے۔اگر ہماری جماعت کے افراد اس کی علاقہ کی زبان نہیں سیکھیں گے تو ایک دوسرے کے خیالات کو سمجھنے میں بڑا بھاری نقص واقع ہو جائے گا۔پس ضرور ہے کہ ہماری جماعت کے دوست سندھی زبان سیکھنے کی کوشش کریں تا کہ سندھیوں۔وہ زیادہ سے زیادہ تعلقات پیدا کرسکیں۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے اس علاقہ میں سندھی میزبان ہیں اور ہم ان کے مہمان ہیں۔چاہے ہم اپنا کھاتے ہوں اور اپنا کا روبار کرتے ہوں مگر ہیں ہم مہمان ہی۔در حقیقت یہ ساری زمینیں خواہ لوگوں نے روپیہ دے کر خریدی ہیں اصل میں سندھیوں کی ہیں اور انہوں نے ہی سینکڑوں سال تک ان زمینوں کی حفاظت کی اور دشمن کو ان پر قبضہ کرنے سے روکا۔پھر انگریزوں نے ان سے زمین لے کر آگے فروخت کر دی اور دوسرے لوگ آباد ہو گئے۔مگر زمین خریدنے کے یہ معنے نہیں کہ ہم سندھ کے مالک ہو گئے ہیں بلکہ جیسے ایک ادنی مالک ہوتا ہے اور ایک اعلیٰ مالک ہوتا ہے ہم ادنی مالک ہیں۔اور سندھی اعلیٰ مالک ہیں کیونکہ سالہا سال تک ہم نے ان زمینوں کو دشمنوں کے حملہ سے نہیں بچایا بلکہ سندھیوں نے بچایا۔جب سندھ پر حملہ ہوتا تھا تو اُس وقت کون مقابلہ کرتا تھا ؟ پنجابی مقابلہ نہیں کرتے تھے بلکہ سندھی مقابلہ کرتے تھے۔اسی طرح جب ڈاکو اور لٹیرے آئے تھے تو اُن کا کون مقابلہ کرتا تھا ؟ یہ صاف بات ہے کہ سندھی ڈاکوؤں اور لٹیروں کا مقابلہ کیا کرتے تھے۔اسی طرح اس ملک کے