خطبات محمود (جلد 32) — Page 243
$1951 243 خطبات محمود کوئی گورنمنٹ دیکھی ہے کہ وہ دس بیس سال تک معاملہ یا ٹیکس وصول کرے اور پھر بند کر دے؟ انیس سال تک کسٹم ڈیوٹی لگائے اور پھر بند کر دے تم کہو گے ہم نے ہرگز کوئی ایسی حکومت نہیں دیکھی اور نہ ایسی کوئی حکومت دنیا میں ہو سکتی ہے۔پھر یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی راہ میں قربانی کرنا بند ہو جائے۔خدا تعالیٰ نے پردہ اِس لیے رکھا تھا تا کمزور بھی ساتھ چل پڑیں۔اگر وہ پردہ نہ ڈالتا تو سینکڑوں لوگ محروم ہو جاتے لیکن اب وہ گھٹتے گھسٹتے ساتھ جا رہے ہیں۔وہ منہ سے کہیں گے کہ دس سال سے انیس سال کیوں ہو گیا؟ لیکن وہ ساتھ چلتے بھی چلے جائیں گے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ پتا نہیں اور دس سال زندگی بھی ہے یا نہیں۔بہر حال اسی طریق کے اختیار کرنے سے اللہ تعالیٰ نے کمزوروں سے بھی خدمت لے لی ہے۔جو آیات میں نے پڑھی ہیں اُن میں خدا تعالیٰ نے مومنوں کی زندگی کا نقشہ کھینچا ہے اور كُلَّمَا أَضَاءَ لَهُمُ مَّشَوْا فِيْهِ میں خدا تعالیٰ نے بتایا تھا کہ کمزور اور منافق لوگ روشنی میں چل پڑتے ہیں لیکن تاریکی میں ٹھہر جاتے ہیں۔یعنی کامیابی کے وقت وہ ساتھ چلتے ہیں اور مصائب اور قربانی کے وقت وہ کھڑے ہو جاتے ہیں۔لیکن مومن دونوں صورتوں میں چلتا ہے۔سورۃ احزاب کی آیات جو میں نے آب پڑھی ہیں ان میں مومنوں کا رنگ بتایا گیا ہے۔لیکن سورۃ بقرہ کی آیت كلما أَضَاءَ لَهُمْ میں منافقوں کا رنگ بتایا گیا تھا۔مومنوں کے متعلق خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَلَمَّا رَاَ الْمُؤْمِنُونَ الْأَحْزَابَ قَالُوا هَذَا مَا وَعَدَنَا اللهُ وَرَسُولُهُ وَصَدَقَ الله وَرَسُولُهُ وَمَا زَادَهُمْ إِلَّا إِيْمَانًا وَتَسْلِيمًا۔جب مومنوں نے دشمن کے لشکر دیکھے اور سارے عرب کی فوجوں کو دیکھا کہ وہ مدینہ کے ایک چھوٹے گاؤں پر اُمڈ آئی ہیں تو کہا هذا مَا وَعَدَنَا اللهُ وَرَسُولُهُ وَصَدَقَ اللهُ وَرَسُولَہ۔دوسرے لوگ تو دشمن کی فوجیں دیکھ کر گھبرائے کہ پتا نہیں کیا ہو جائے گا۔مسلمان فوج گل بارہ سو تھی اور کفار کا لشکر پندرہ ہزار تھا بلکہ مدینہ میں بھی بغاوت ہوگئی تھی۔لوگ سمجھتے تھے اب مسلمان ختم ہو جائیں گے لیکن مومنوں نے جب احزاب کو دیکھا تو کہا اللہ اکبر ! اسلام کتنا سچا مذ ہب ہے۔اس میں پہلے سے پیشگوئیاں موجود تھیں کہ لوگ مدینہ پر چڑھ آئیں گے اور مسلمانوں پر حملہ آور ہوں گے۔بھلا کسی کو خیال بھی آسکتا تھا کہ سارے عرب کے قبائل مدینہ پر حملہ آور ہوں گے۔اس صورت میں یہ کتنی شاندار بات تھی کہ پہلے سے