خطبات محمود (جلد 32)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 203 of 291

خطبات محمود (جلد 32) — Page 203

$1951 203 (28) خطبات محمود لَا حَولَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ میں یہ سبق دیا گیا ہے کہ ہر کام میں اللہ تعالیٰ کی مدد کی ضرورت ہے تم اس نکتے کو شعل راہ بناؤ پھر دیکھو کہ خدا تعالیٰ کی مدد کیسے آتی ہے فرموده 23 نومبر 1951ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: گزشتہ جمعہ میں میں نے اذان کے متعلق کچھ بیان کیا تھا لیکن اس مضمون کے متعلق زیادہ بیان نہیں کر سکا تھا کیونکہ میری طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔اس کا بقیہ حصہ میں آج بیان کرنا چاہتا ہوں۔میں نے کہا تھا کہ جب اذان کے الفاظ دہرائے جاتے ہیں تو حَيَّ عَلَى الصَّلوةِ اور حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ کے مقام میں لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللہ کہا جاتا ہے۔جس میں اِس طرف اشارہ ہوتا ہے کہ یہ دونوں کام ایسے ہیں جو میں نہیں کر سکتا، یہ کام میری طاقت سے بالا ہے اس لیے میں اللہ تعالیٰ سے ہی مدد مانگتا ہوں کیونکہ اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر میں کوئی کام بھی نہیں کر سکتا۔میں نے اُس دن بیان کیا تھا کہ ان دو کلمات کے متعلق خصوصیت کے ساتھ یہ اس لیے کہا گیا ہے کہ نہ تو صلوۃ کا ملہ خدا تعالیٰ کی مدد کے بغیر حاصل ہو سکتی ہے اور نہ فلاح خدا تعالیٰ کی مدد کے بغیر حاصل ہو سکتی ہے۔مگر یہ