خطبات محمود (جلد 32) — Page 8
$1951 8 خطبات محمود ان میں ناغہ ہو جائے تو جمعرات کے دن روزہ رکھ لیا جائے۔اور اگر جمعرات کو بھی روزہ نہ رکھا جا سکے تو بعد میں جب دوسرے لوگ روزے پورے کر چکیں یہ روزے پورے کر لیے جائیں اور یہ سہل ترین طریق ہے۔دشمن ہنسے گا اور اس نے ہنسنا شروع کر دیا ہے۔چنانچہ اخبارات میں بعض ایسے مضامین شائع ہورہے ہیں کہ احمدیوں نے کیا تیر مارا ہے۔لیکن ہمیشہ وہی چیزیں زیادہ فعال اور مؤثر رہی ہیں جن پر بنسی اُڑائی جاتی ہے۔زیادہ تاخیر کرنے والی انبیاء کی جماعتیں رہی ہیں اور انبیاء کی جماعتوں کے متعلق خدا تعالیٰ فرماتا ہے يُحَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِ مَا يَأْتِيهِمْ مِنْ رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِمون 3 کہ افسوس لوگوں پر کہ ان میں کبھی کوئی رسول نہیں آیا جس پر انہوں نے ہنسی نہ اڑائی ہو اور لوگوں نے یہ نہ کہا ہو کہ لو یہ بھی تیر مارنے آیا ہے۔غرض سب سے فعال اور مؤثر جماعت وہی رہی ہے جس پر لوگوں نے ہنسی اڑائی ہے۔اگر دشمن کسی جماعت پر ہنستا ہے تو اس کے یہ معنے ہوں گے کہ وہ بھی ان ہتھیاروں میں سے ایک ہتھیار ہے جو ہمیشہ کامیاب ہوتے رہے ہیں کیونکہ جس جماعت پر ہنسی اڑائی جاتی ہے وہ زیادہ کامیاب ہوتی ہے۔پس جماعت کے احباب کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس میں شامل ہونا چاہیے بلکہ کوشش کرنی چاہیے کہ ان میں سے ہر مرد، عورت اور بچہ اس میں شریک ہو۔اس پر کچھ خرچ نہیں آتا صرف دل سے ایک آہ نکلنے کی ضرورت ہے جس سے خدا تعالیٰ کا عرش ہل جائے“۔الفضل 29 جون 1951 ء ) 1 : صحیح بخاری کتاب التوحید باب قول الله تعالى "وَنَضَعُ الموازين الْقِسْطَ ليوم القيامة 2 : سنن ابی داؤد کتاب الوتر باب ما يقول الرجلُ إِذَا خَافَ قَوْمًا 3 : يس: 31