خطبات محمود (جلد 32)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 6 of 291

خطبات محمود (جلد 32) — Page 6

$1951 6 2 خطبات محمود دُعا کرو کہ اللہ تعالیٰ ان پرفتن ایام میں جماعت کو محفوظ رکھے (فرموده 16 فروری 1951ء بمقام ربوہ) تشهد ، تعو ذاور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: مجھے کل شام سے پھر پاؤں میں درد شروع ہے جس کی وجہ سے زیادہ دیر کھڑا ہونا بہت مشکل ہے۔اس لیے میں صرف ایک دومنٹ میں جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔جیسا کہ پہلے اعلان کیا گیا تھا آئندہ چالیس دن ہم خاص رنگ کی دعاؤں میں صرف کریں گے۔اس لیے جو احباب اس کی اہمیت کو سمجھتے ہیں انہیں اس تحریک میں حصہ لینا چاہیے۔اور میں سمجھتا ہوں کہ ایک احمدی کہلانے والے کے لیے یہ فیصلہ کرنا کہ وہ چالیس دن سلسلہ کی ترقی کے لیے بعض مخصوص دعاؤں کی خاطر وقف نہیں کرے گا اس کے یہی معنے ہو سکتے ہیں کہ وہ احمدیت کے ساتھ کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔وہ احمدی صرف نام کا ہے اور کام کے لیے خواہ وہ کتنا ہی آسان یا سستا ہو اور ایسا ہو جس کے لیے روپیہ یا وقت صرف نہیں کرنا پڑتا تیار نہیں۔بہر حال آئندہ چالیس دنوں میں ہم نے نمازوں پر زور دینا ہے، درود پر زور دینا ہے ، سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِیمِ 1 کا ورد کرنا ہے۔نماز ہر ایک