خطبات محمود (جلد 32)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 119 of 291

خطبات محمود (جلد 32) — Page 119

$1951 119 (18) خطبات محمود مرکز ایک نقطہ مرکزی کی حیثیت رکھتا ہے لہذا اسے سب سے پہلے بیداری کا ثبوت دینا چاہیے کوشش کرو کہ سوائے اشد معذوری کے کوئی احمدی بھی تحریک جدید میں حصہ لینے سے محروم نہ رہے (فرموده 31 اگست 1951ء بمقام ربوہ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ایک لمبے عرصہ کے بعد میں مسجد میں آنے کے قابل ہو سکا ہوں۔ابھی میرے گھٹنے کی تکلیف پوری طرح رفع نہیں ہوئی تاہم میں اس قابل ہو گیا ہوں کہ چل پھر سکوں، سیڑھیوں پر ابھی چڑھنا ذرا مشکل ہے۔اب جبکہ میں مسجد کی طرف آ رہا تھا مجھے سیڑھیوں کا خیال نہیں تھا اس لیے جب سیڑھیوں پر چڑھنے لگا تو مشکل معلوم ہوئی اور دو تین سوٹیوں کا سہارا لے کر میں تین سیڑھیاں چڑھ سکا۔ویسے میدان میں میں بغیر سہارے کے چل پھر سکتا ہوں مگر تھوڑا۔