خطبات محمود (جلد 32) — Page 267
$1951 267 (32) خطبات محمود تم اپنے مقام کو پہچانو اور جلسہ سالانہ کے ایام ذکر الہی میں خرچ کرو (فرموده 21 دسمبر 1951ء بمقام ربوہ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: مجھے نزلہ وزکام اور گلے میں درد کی شکایت ہے جس کی وجہ سے میں زیادہ لمبا خطبہ نہیں پڑھ سکتا۔اس مجبوری کی وجہ سے آج میں صرف چند کلمات بیان کر دینا چاہتا ہوں تا اس طرح گلے کی حفاظت ہو جائے اور میں جلسہ سالانہ کے موقع پر اس قابل ہو جاؤں کہ تقاریر کر سکوں۔میں نے جماعت کو بارہا اس طرف توجہ دلائی ہے کہ ہمارے جلسہ سالانہ کے ایام ایک دینی عبادت کا رنگ رکھتے ہیں۔اس لیے ان ایام کو زیادہ سے زیادہ ذکر الہی اور عبادت میں صرف کرنا چاہیے۔لیکن مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ باوجود اس کے کہ میں جماعت کو سالہا سال سے اس طرف توجہ دلا رہا ہوں اِس پر پوری طرح عمل نہیں ہو رہا۔بعض لوگ جلسہ کے دوران میں بازار میں پھرتے رہتے ہیں یاد کانوں پر بیٹھ کر باتیں کرتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے وہ جلسہ سالانہ سے پوری طرح فائدہ نہیں اُٹھا سکتے۔پہلے پہلے یہ بات اُن لوگوں کی وجہ سے تھی جو غیر احمد یوں میں سے