خطبات محمود (جلد 32)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 215 of 291

خطبات محمود (جلد 32) — Page 215

$1951 215 خطبات محمود تو خدا تعالیٰ نے عیسی کی تعلیم اور اُن کی باتوں کی اشاعت یہودیوں اور اُن کے علماء سے نہیں کرائی بلکہ عیسی کی باتوں اور اُن کی تعلیم کی ترویج اور اشاعت عیسی کے ماننے والوں کے ذریعہ ہوئی۔اسی طرح جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو بعثت اولیٰ میں جو قرآن کریم پھیلا اور دنیا میں توحید پھیلی اور دوسرے علوم پھیلے ان باتوں کو ابو جہل اور عتبہ اور شیبہ نے رائج نہیں کیا بلکہ ان باتوں کو ابو بکر، عمر ، عثمان علی اور دوسرے صحابہ نے رائج کیا۔اللہ تعالیٰ کی یہ سنت ہمیشہ سے چلی آتی ہے اور اس زمانہ میں بھی یہ بدل نہیں سکتی۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ اُس کی سنت بدلا نہیں کرتی 3 اور اس کی یہ سنت۔کہ ہمیشہ ہی اُس کی طرف سے جو پیغام آتا ہے اُس کی اشاعت اور تبلیغ اور ترویج اُس پیغام پر پہلے ایمان لانے والوں کے ذمہ ہوتی ہے اور وہی اس خدمت کو سرانجام دیتے ہیں۔جب یہ دو حقیقتیں ثابت شدہ ہیں تو ہم نے جو پہلی توجیہہ کی تھی اُسے دیکھ کر دل ڈر جاتا ہے کیونکہ جب یہ ثابت شدہ حقیقت ہے کہ اسلام نے ضرور غالب آنا ہے اور جب یہ ثابت شدہ حقیقت ہے کہ اسلام نے انہی لوگوں کے ہاتھوں غالب آنا ہے جنہوں نے خدا تعالیٰ کے مامور کو مانا۔تو اس کے ساتھ ہی جب یہ بھی ثابت ہو جائے کہ خدا تعالیٰ کے مامور کو ماننے والی اُس وقت کی جماعت تب قربانی کرتی ہے جب خدا تعالیٰ کا تھپڑ اُن کو پڑتا ہے۔اگر خدا تعالیٰ کا تھپڑ نہیں پڑتا تو وہ قربانی بھی نہیں کرتے تو لازمی بات ہے کہ خدا تعالیٰ کا تھپڑ پھر پڑے گا تا کہ اُن کی سستی اور غفلت دور ہو۔یا تو یہ صورت ہوتی کہ دینِ اسلام کے متعلق یہ فیصلہ ہوتا کہ اُس نے دنیا پر غالب نہیں آنا۔ایسی صورت میں ہم کہہ سکتے تھے کہ چلو جب اسلام نے غالب ہی نہیں آنا تو ہم اس کے لیے قربانی کیوں کریں۔اور یا پھر یہ صورت ہوتی کہ دین کی جی ترویج غیر لوگوں کے ہاتھوں سے بھی ہو جاتی۔ایسی صورت میں بھی ہم کہہ سکتے تھے کہ ہمارا کیا ہے خدا تعالیٰ یہ کام ہندوؤں سے کروا لے گا یا عیسائیوں سے کر والے گا۔لیکن جب اسلام نے غالب آنا ہے اور ضرور آنا ہے اور جب اسلام نے ہمارے ہاتھوں سے ہی غالب ہونا ہے اور ہم عادی ہوں اس بات کے کہ ہم تھپڑ کھاتے ہیں تو کام کرتے ہیں، تھپڑ نہ پڑے تو کام نہیں کرتے تو سیدھی بات ہے کہ ہمیں تھپڑ پڑے گا اور پہلے سے زیادہ سخت پڑے گا۔پس وہ جو پہلی تو جہیہ تھی کہ مغربی پاکستان میں رہنے والے احمدی یا سندھ اور صوبہ سرحد میں