خطبات محمود (جلد 32) — Page 212
$1951 212 (29 خطبات محمود ہم نے تحریک جدید کے ذریعے دنیا کے چپہ چپہ پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت قائم کرنی ہے (فرمودہ 30 نومبر 1951ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے قرآن کریم کی اس آیت کی تلاوت فرمائی: كُلَّمَا أَضَاءَ لَهُمْ مَّتَوَافِيْهِ وَإِذَا أَظْلَمَ عَلَيْهِمْ قَامُوا - 1 اس کے بعد فرمایا: آج تحریک جدید کے سلسلہ میں اٹھارہواں سال شروع ہونے والا ہے۔پس میں جماعت کے سامنے اس بات کا اعلان کرتا ہوں کہ آئندہ سال کے لیے تمام احباب خواہ وہ ربوہ کے رہنے والے ہوں یا باہر کی جماعتوں کے ، حسب قاعدہ ایک مدت مقررہ کے اندر جس کا بعد میں اعلان کر دیا جائے گا اپنے وعدے مرکز میں بھجوانے شروع کر دیں۔تحریک جدید کی تحریک کو جاری کیے ہوئے سترہ سال ہو چکے ہیں اور اب اٹھارہواں سال شروع ہونے والا ہے۔سترھویں سال میں احباب نے سولھویں سال کی نسبت اس رنگ میں زیادہ قربانی کا ثبوت دیا ہے کہ سترھویں سال کے وعدوں کی وصولی کی رفتار سولہویں سال کے وعدوں کی