خطبات محمود (جلد 32)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 205 of 291

خطبات محمود (جلد 32) — Page 205

$1951 205 خطبات محمود اندازہ کرنے میں غلطی بھی لگ گئی ہولیکن اکثر دفعہ میرا اندازہ ٹھیک ہوتا تھا۔پس انسان اپنے کام میں بھی سستی کر جاتا ہے۔لیکن بہر حال اگر اُس نے محنت کی ہے اور کھیت میں ہل چلائے ہیں لیکن جب بیج ڈالنے کا وقت آیا تو اسے اچھا بیچ نہیں ملا اس لیے اُس کی فصل خراب ہوگئی کیونکہ اچھا بیج مہیا کرنا زمیندار کے اختیار میں نہیں۔ہر ایک زمیندار خود بیج مہیا نہیں کرتا بلکہ بازار سے خریدتا ہے۔فرض کرو ملک میں بیماری پڑی اور فصل خراب ہو گئی۔اب زمیندار اچھا بیج کہاں سے لائے گا۔یہ چیز انسان کی طاقت سے باہر نکل جاتی ہے۔پھر پانی کا سوال آتا ہے۔پانی مہیا کرنا انسان کے اختیار میں نہیں۔پہاڑوں پر برف نہ پڑے تو پچھلے گی کہاں سے۔اب برف پڑنا اور اُس کا پکھلنا انسان کے اختیار میں نہیں۔پھر برف نہیں پڑی تو دریا نہیں بھرے اور یہ انسان کے اختیار میں نہیں۔پھر اگر دریا نہیں بھرے تو نہریں نہیں چلیں اور یہ انسان کے اختیار میں نہیں۔اگر نہریں نہیں چلیں گی تو باوجود نہری زمین ہونے کے زمیندار کو پانی مہیا نہیں ہو گا اور فصل نہیں ہوگی۔اور اگر زمین نہری نہیں بارانی ہے تو بارش انسان کے اختیار میں نہیں۔یہاں قانونِ قدرت چلتا ہے۔اگر خدا تعالیٰ بارش کر دے گا تو کر دے گا ورنہ بارش نہیں ہوگی اور اس کی فصل خراب ہو جائے گی۔گویا اس میں ایک حصہ ذاتی ہے اور دوسرا حصہ قانونِ قدرت کے ساتھ تعلق رکھتا ہے اور وہ انسان کے اختیار میں نہیں۔وہ اُسی وقت مکمل ہو گا جب انسان لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ کے ساتھ خدا تعالیٰ سے دعائیں کرے گا اور تضرع کرے گا کہ اتنا حصہ تو میں پورا کروں گا لیکن ایک حصہ آپ کے ساتھ تعلق رکھتا ہے اس لیے آپ اس حصہ کو پورا کر غرض ہزاروں کام ایسے ہیں جو دوسروں کے ساتھ وابستہ ہیں اور ان کی مدد کے بغیر انسان کام نہیں کر سکتا۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ اگر پانی نہ ملے تو فصل خراب ہو جاتی ہے یا مثلاً نہروں اور دریاؤں میں پانی آگیا ہے اور کھیت کے لیے پانی میسر ہے پھر فصل بھی اچھی ہے لیکن ٹڈی دل ا گیا اور اس نے کھیت کا صفایا کر دیا تو یہ انسان کے اختیار میں نہیں۔ٹڈی دس پندرہ منٹ تک کھیت میں بیٹھتی ہے اور جب اُڑتی ہے تو اس میں کچھ بھی نہیں ہوتا۔یا زمین دریا کے پاس ہے اور ہزاروں چوہے آ جاتے ہیں اور اس فصل کو برباد کر دیتے ہیں۔اب یہ انسان کے اختیار میں نہیں۔یا پھر زمیندار محنت بھی کرتا ہے، وہ ہل بھی چلاتا ہے، بارش بھی وقت پر ہو جاتی ہے، فصل بھی اچھی ہے ، ٹڈی دل بھی