خطبات محمود (جلد 32)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 142 of 291

خطبات محمود (جلد 32) — Page 142

$1951 142 (20) خطبات محمود مومن کو جہاں سے خوبی ملتی ہے وہ اُسے لے لیتا ہے (فرمودہ 14 ستمبر 1951ء) تشهد ، تعوّ ذاورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: کچھ دنوں سے پھر آہستہ آہستہ میرے گھٹنے میں درد بڑھ رہی ہے اور کل کی کوفت کی وجہ سے تو گھٹنے کی تکلیف اور بھی بڑھ گئی ہے۔اس لیے گو میں خطبہ جمعہ بیٹھ کر پڑھوں گا لیکن پھر بھی میں اختصار کے ساتھ پڑھوں گا تا طبیعت پر بوجھ نہ ہو۔بعض ایام اپنے اندر خصوصیت رکھتے ہیں اور بعض ایام اپنے اندر خصوصیت پیدا کر لیتے ہیں۔مثلاً بعض دن ایسے ہیں کہ ہمیشہ کے لیے اُن کے ساتھ برکات مخصوص کر دی گئی ہیں۔مثلاً عید ہے، جمعہ ہے یا رمضان کے ایام ہیں۔ان دنوں کے ساتھ بعض واقعات کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے اپنی برکات دائمی طور پر مخصوص کر دی ہیں۔لیکن بعض دن ایسے ہیں کہ وہ خاص طور پر بعض برکات اپنے ساتھ لگا لیتے ہیں اور یہ برکات کسی خاص واقعہ کی وجہ سے پیدا ہو جاتی ہیں۔یہ نہیں کہ وہ ہمیشہ سے ان کے ساتھ لگی ہوئی ہوں۔مثلاً فرض کرو کسی دن کسی گھر میں بادشاہ آ جائے۔پھر خواہ وہ دن منگل وار ہو، وہ بدھ وار ہو، جمعرات ہو، جمعہ ہو، ہفتہ ہو، اتوار ہو یا سوموار ہو بہر حال وہ دن ان کے لیے برکت کا موجب ہو جاتا ہے۔یہ نہیں کہ وہ دن ہمیشہ جب بھی آتا ہے اُن کے لیے متبرک ہوتا ہے لیکن وہ دن