خطبات محمود (جلد 32) — Page 98
$1951 (14) 98 888 اگر تم چاہتے ہو کہ خدا تعالیٰ تمہارے حق میں بھی وہی نشانات دکھائے جو اُس نے انبیاء اور بزرگان کے حق میں دکھائے تھے تو ان کے واقعات کو بار بار دہراؤ (فرمودہ 15 جون 1951ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعو ذاورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: دنیا میں کسی عزیز یا باپ کو یا در رکھنے کا یہی طریق ہوتا ہے کہ اُسے بار بار یاد کیا جائے۔جیسے کسی شاعر نے کہا ہے گاہے گاہے بازخواں ایں قصہ پارینہ را اگر کسی کو یاد رکھنا ہوتو پرانا قصہ کبھی کبھی دہرا لینا چاہیے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ حضرت نوح علیہ السّلام، حضرت ابراہیم علیہ السّلام، حضرت اسحاق ، حضرت اسماعیل ، حضرت یعقوب ، حضرت موسی حضرت داؤد، حضرت عیسی علیهم السَّلامُ اور دوسرے نبیوں کا ذکر کرتا ہے۔اور بعض نبیوں کا بار بار ذکر کرتا ہے۔یہاں تک کہ یورپین مع مصنفین خطبات محمود