خطبات محمود (جلد 32)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 271 of 291

خطبات محمود (جلد 32) — Page 271

1951ء 271 33 خطبات محمود جمعہ کے دن ایک ساعت ایسی آتی ہے کہ اس میں خدا تعالٰی مومن کی دعا ضرور قبول فرماتا ہے۔ آپ میں سے ہر ایک کو اس ساعت کے پانے کی کوشش کرنی چاہیے (فرموده 28 دسمبر 1951 ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعو ذاور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: چونکہ آج جلسہ کے اجلاس کی کارروائی باقی ہے اور میری طبیعت کی خرابی اور انتظام کے قائم رکھنے کی وجہ سے تقریر کا جلد ختم ہونا ضروری ہے اس لیے میں خطبہ جمعہ نہایت اختصار کے ساتھ پڑھوں گا۔ ابتدائے اسلام میں خطبات اختصار کے ساتھ ہی پڑھے جاتے تھے۔ إِنْشَاءَ اللہ جلسہ کے اختتام پر دعا بھی ہوگی لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جمعہ کے دن ایک ساعت ایسی آتی ہے کہ اس میں خدا تعالیٰ مومن کی دعا ضرور قبول کرتا ہے۔1 اس لیے وہ ساعت بھی ہوگی اور آپ سب کو دعا کا موقع ملے گا۔ میں یہ حدیث سنا کر آپ لوگوں کو موقع دیتا ہوں کہ جس کو اللہ تعالیٰ توفیق دے وہ اس ساعت کو پانے کی کوشش کرے۔