خطبات محمود (جلد 32) — Page 250
1951ء 250 خطبات محمود کہا گیا بلکہ تعجب کی یہ بات ہے کہ جب میں نے دس یا انیس کہا تو تم بولے کیوں نہیں کہ آپ کیا کہہ وہ رہے ہیں؟ اُدھر آپ یہ کہتے ہیں کہ نماز ہمیشہ کے لیے ہے، خدا تعالیٰ کی راہ میں قربانی کرنا ہمیشہ کے لیے ہے لیکن ادھر آپ کہتے ہیں کہ تم ” دس یا انیس سال کے لیے قربانی کرو۔ حیرت کی یہ بات نہیں کہ تحریک جدید کو انیس سال کی بجائے موت تک کیوں وسیع کر دیا گیا ہے بلکہ حیرت کی یہ بات ہے کہ میرے جیسے جرنیل اور تمہارے جیسے سپاہیوں کی موجودگی میں یہ بات کہی گئی ہے لیکن نہ میں بولا اور نہ تم بولے۔ پس یہ کوئی عجوبہ نہیں کہ تین کی بجائے دس کیوں کہا گیا یا دس کی بجائے انیس اور انیس کی بجائے اب موت تک اسے کیوں بڑھا دیا گیا۔ مومن قربانی کرتے چلے جاتے ہیں۔ وہ جب مریں گے یہ کہتے ہوئے مریں گے کہ کاش! ہمیں فلاں قربانی کرنے کا بھی موقع مل جاتا۔ 1 : الاحزاب : 22 تا 25 ( الفضل 14 دسمبر 1951ء) 2 : سیرت ابن ہشام جلد 2 صفحہ 267 - مطبع مصر 1936ء 3 : وَوَعَدْنَا مُوسَى ثَلْثِينَ لَيْلَةً وَاَتْمَمْنْهَا بِعَشْرِ (الاعراف: 143) 4 : آل عمران : 55 5 : البقرة : 21 6 : اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد نمبر 10 صفحہ 413 کمپیوٹرائز ڈایڈیشن 2008 ء 7 : متنجن ایک قسم کا میٹھا پلاؤ جس میں لیموں کی ترشی بھی ڈالی جاتی ہے۔ (فیروز اللغات اردو جامع فیروز سنز لاہور ) 8 : گنجفہ : ایک کھیل جس میں 96 گول پتے ہوتے ہیں اور تین کھلاڑی۔ 9 : چوسر کھیل چار گوشہ۔ بساط جس پر گوئیں رکھی جاتی ہیں۔ (فیروز اللغات اردو جامع فیروز سنز لاہور ) 10 : صحیح بخاری کتاب المغازى باب غزوة احد 11 : سیرت ابن ہشام ہشام جلد 3 8 تا 88 - مطبع مصر 1936 ( مفهوماً ) 3 صفحہ 85 88 3 صفحہ 88- مطبع مصر 1936ء 12 : سیرت ابن ہشام جلد 3 وو 13 : اسد الغابة جلد 2 صفحہ 100 ” خالد بن ولید بن المغيرة“ ۔ بیروت لبنان 2001ء