خطبات محمود (جلد 32) — Page 212
1951ء 212 29 خطبات محمود ہم نے تحریک جدید کے ذریعے دنیا کے چپہ چپہ پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت قائم کرنی ہے (فرمودہ 30 نومبر 1951ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے قرآن کریم کی اس آیت کی تلاوت فرمائی: كَلَّمَا أَضَاءَ لَهُمْ مَّشَوْا فِيْهِ وَإِذَا أَظْلَمَ عَلَيْهِمْ قَامُوا - 1 اس کے بعد فرمایا: آج تحریک جدید کے سلسلہ میں اٹھارہواں سال شروع ہونے والا ہے۔ پس میں جماعت کے سامنے اس بات کا اعلان کرتا ہوں کہ آئندہ سال کے لیے تمام احباب خواہ وہ ربوہ کے رہنے والے ہوں یا باہر کی جماعتوں کے ، حسب قاعدہ ایک مدت مقررہ کے اندر جس کا بعد میں اعلان کر دیا جائے گا اپنے وعدے مرکز میں بھیجوانے شروع کر دیں۔ تحریک جدید کی تحریک کو جاری کیے ہوئے سترہ سال ہو چکے ہیں اور اب اٹھارہواں سال شروع ہونے والا ہے۔ سترھویں سال میں احباب نے سولھویں سال کی نسبت اس رنگ میں زیادہ رت دیا ہے کہ سترھویں سال کے وعدوں کی وصولی کی رفتار سولہویں سال کے وعدہ