خطبات محمود (جلد 32)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 12 of 291

خطبات محمود (جلد 32) — Page 12

$1951 12 خطبات محمود کہ وہ جھوٹے تھے تو تم پر آسمان کیوں گرتا ؟ اسی طرح اگر کسی کی صداقت کے ثبوت کے طور پر کوئی بات پیش کی جائے گی تو مثال کے طور پر وہی بات کسی بچے اور راستباز انسان میں بھی ہمیں ثابت کرنی پڑے گی۔مثلاً اگر کوئی شخص یہ کہتا ہے کہ فلاں آدمی اپنے دعوی میں کس طرح سچا اور راستباز ہوسکتا ہے جبکہ وہ سارا دن مصلی پر نہیں بیٹھا رہتا؟ تو ہم اسے جواب میں کہیں گے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ اور کون سچا ہو سکتا ہے مگر ہم تو دیکھتے ہیں کہ آپ بھی سارا دن مصلی پر نہیں بیٹھے رہتے تھے بلکہ اور بھی کئی کام کرتے تھے۔آپ وعظ ونصیحت بھی کرتے تھے، آپ قضا کا کام بھی کرتے تھے، آپ لڑائیوں میں بھی جاتے تھے، آپ انتظام مملکت بھی کرتے تھے سارا دن آپ مصلی پر نہیں بیٹھے رہتے تھے۔غرض جب سچائی کی مثال دی جائے گی تو لازما کسی بچے کا ذکر کیا جائے گا اور جب جھوٹ کی مثال دی جائے گی تو لازما کسی جھوٹے کا ذکر کیا جائے گا۔جب کوئی شخص یہ کہے گا کہ یہ سلسلہ کس طرح سچا ہو سکتا ہے اس پر تو فلاں فلاں اعتراض عائد ہوتا ہے؟ تو اس کے جواب میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بھی ذکر آئے گا اور آپ کے صحابہ کا بھی ذکر آئے گا، حضرت عیسی علیہ السلام کا بھی ذکر آئے گا اور آپ کے حواریوں کا بھی ذکر آئے گا، حضرت موسی علیہ السلام کا بھی ذکر آئے گا اور آپ کے ساتھیوں کا بھی ذکر آئے گا، حضرت ابراہیم علیہ السلام کا بھی ذکر آئے گا اور آپ کے ساتھیوں کا بھی ذکر آئے گا۔غرض جو بھی سچا ہو گا اُس کا ذکر آئے گا۔مثال کا تو قاعدہ ہی یہی ہے اور مثال تو دی ہی اُس گروہ میں سے جاتی ہے جس کے ساتھ اس کا تعلق ہوتا ہے۔اگر ہجرت کرنا قابلِ اعتراض ہے اور اگر ہجرت کرنا اس بات کی علامت ہے کہ ہجرت کرنے والا جھوٹا ہوتا ہے تو ان کو چاہیے کہ جن نبیوں کو وہ سچا مانتے ہیں اور جنہوں نے ہجرت کی اُن کو کی بھی احمدیوں کے لیے چھوڑ دیں اور اُن سے خود تعلق نہ رکھیں۔اور اگر وہ تسلیم کرتے ہیں کہ ہجرت کرنا قابل اعتراض نہیں تو پھر ان کا ہم پر ہجرت کے متعلق اعتراض کرنانا دانی نہیں تو اور کیا ہے۔قرآن کریم نے تو ہجرت کو نشان کے طور پر پیش کیا ہے اور بتایا ہے کہ ہجرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذلت کا موجب نہیں بلکہ عزت کا موجب ہے۔انبیاء سابقین نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت کے متعلق خبر میں دی ہوئی تھیں۔اگر آپ ہجرت نہ کرتے اور لوگ پوچھتے کہ پیشگوئیوں میں تو یہ لکھا تھا کہ آنے والا موعود ہجرت کرے گا تو بتاؤ کہ اس نے کب ہجرت کی؟ تو ہم اس کا کیا جواب دیتے؟