خطبات محمود (جلد 32) — Page 155
$1951 155 (22) خطبات محمود روحانی جماعتیں اللہ تعالیٰ کی امداد پر انحصار رکھتی ہیں (فرمودہ 28 ستمبر 1951ء بمقام ربوہ) تشہد ، تعو ذاورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: "روحانی جماعتوں کا تعلق مادیات سے نہیں ہوتا۔روحانی جماعتیں اپنے کاموں میں اللہ تعالیٰ کی امداد اور اس کی نصرت پر انحصار رکھتی ہیں۔جب کبھی بھی روحانی کہلانے والی جماعتیں مادی اشیاء پر نظر کرتی ہیں اور ان سے امید رکھتی ہیں تو اُن کی طاقت کمزور ہوتی چلی جاتی ہے اور جب کبھی بھی وہ خدا تعالیٰ پر نظر رکھتی ہیں اور اُس پر تو کل رکھتی ہیں تو اُن کی روحانی طاقت کے علاوہ مادی طاقت بھی ترقی کرتی چلی جاتی ہے۔مجھے یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ سلطان عبد الحمید جو ترکوں کے بادشاہ تھے اور عارضی طور پر اُن کے زمانہ میں مسلمانوں کو بھی ترقی ہوئی اُس کی ایک بات مجھے بہت پسند ہے۔جب ملک کی نوجوان پارٹی نے انہیں معزول کر کے اپنا سکہ جمالیا تو اردگرد کی حکومتوں نے ترکی حکومت کو کمزور کر دیا۔عرب لوگ بھی بدظن ہو گئے کیونکہ سلطان عبدالحمید کا سلوک اُن سے اچھا تھا۔ان سے پہلے عرب شاکی تھے کہ ترک ان سے اچھا سلوک نہیں کرتے۔سلطان عبدالحمید نے انہیں تعلیم دلانا شروع کی، انہیں کالجوں میں تعلیم دلوا کر فوجی اور دوسر۔