خطبات محمود (جلد 32) — Page 154
1951ء 154 خطبات محمود حضرت معین الدین صاحب چشتی والا جوش اور ایمان پیدا ہو جائے تو ہر طرف ا ہر طرف احمدی ہی احمدی دکھائی دیں گے۔ لیکن اگر تمہاری زندگی مُردار پن میں گزر رہی ہے تو یہ صورت کیسے پیدا ہو سکتی ہے؟ جب تک تم میں یہ جذبہ پیدا نہیں ہوتا کہ تم اپنے ماں باپ کی وجہ سے احمدی نہیں ہوئے ، تم اپنے بہن بھائیوں اور دوسرے رشتہ داروں کی وجہ سے احمدی نہیں ہوئے بلکہ تم اس لیے احمدی ہوئے ہو کہ تم نے خود احمدیت میں خدا تعالیٰ کا نور دیکھا ہے تو تم ویسے ہی ہو جیسے پانی کی ایک دھار نکلتی ہے تو وہ آخر تک دھار ہی رہتی ہے۔ حالانکہ جب وہ دھار نالا نہیں بنتی اور نالا سے دریا نہیں بنتا اور دریا سے سمندر نہیں بنتا اُس وقت تک کبھی دنیا میں صحیح رنگ میں کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی۔ )الفضل 10 مئی 1961ء 1 : بخارى كتاب الاطعمة باب التَّسْمِيَةِ عَلَى الطَّعَامِ وَ الْأَكْلِ بِالْيَمِينِ میں "كُلُ بِيَمِينِكَ وَ كُلِّ مِمَّا يَلِيْكَ“ کے الفاظ ہیں۔ 2 : صحیح بخاری کتاب الزكواة باب ما يذكر في الصدقة للنبي و اله 3 : كنز العمال جلد 16 صفحه 461 كتب التراث العلمي حلب 1977ء 4 : كنز العمال - جلد 16 صفحہ 599 - حدیث نمبر 46004 كتب التراث العلمي حلب 1977ء