خطبات محمود (جلد 32)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 148 of 291

خطبات محمود (جلد 32) — Page 148

1951ء 148 21 خطبات محمود قوموں کی زندگی آئندہ نسلوں کی صحیح تربیت پر مبنی ہوتی ہے احمدی والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو شروع سے ہی اسلامی رنگ میں ڈھالنے کی کوشش کریں ۔ (فرمودہ 21 ستمبر 1951 ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعو ذاور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ذاورسورۃ وو قومی زندگی ان کی آئندہ نسلوں پر بنی ہوتی ہے۔ اگر ان کی آئندہ نسلیں ٹھیک ہوں تو وہ زندہ رہتی ہیں اور اگر ان کی آئندہ نسلیں کمزور ہو جائیں تو وہ مر جاتی ہیں ۔ ابتدائی زمانہ میں جو لوگ سوچ سمجھ کر کسی مذہب کو قبول کرتے ہیں اُن کے اندر خاص جوش ہوتا ہے۔ اُن کی مخالفتیں ہوتی ہیں اور مخالفتیں اُن کے جوش کو اور بھی بڑھا دیتی ہیں۔ لیکن جو بچے بعد میں پیدا ہوتے ہیں انہوں نے سوچ سمجھ کر کسی مذہب کو قبول نہیں کیا ہوتا۔ انہیں ایمان ورثہ کے طور پر ملتا ہے بوجہ اس کے کہ اُن کے ماں باپ، بہن بھائی اور دوسرے رشتہ دار صداقت کے قبول کرنے والے ہوتے ہیں وہ اپنے آپ کو مذہب میں نیا داخل ہونے والا نہیں سمجھتے۔ وہ اپنے آپ کو ورثہ کے طور پر اس مذہب کو قبول کرنے والا سمجھتے ہیں۔ ان کی مخالفتیں کم ہوتی ہیں، ان کو بچانے والے ان کے ماں باپ، بہن بھائی اور دوسرے رشتہ دار ہوتے ہیں جو صداقت کو پہلے قبول کر چکے ہوتے ہیں ۔ مگر جو لوگ براہ راست صداقت کو