خطبات محمود (جلد 32) — Page 119
1951ء 119 18 خطبات محمود مرکز ایک نقطہ مرکزی کی حیثیت رکھتا ہے لہذا اسے سب سے پہلے بیداری کا ثبوت دینا چاہیے کوشش کرو کہ سوائے اشد معذوری کے کوئی احمدی بھی تحریک جدید میں حصہ لینے سے محروم نہ رہے (فرموده 31 اگست 1951 ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ، ذاورسورۃ ایک لمبے عرصہ کے بعد میں مسجد میں آنے کے قابل ہو سکا ہوں ۔ ابھی میرے گھٹنے کی تکلیف پوری طرح رفع نہیں ہوئی تاہم میں اس قابل ہو گیا ہوں کہ چل پھر سکوں، سیڑھیوں پر ابھی چڑھنا ذرا مشکل ہے۔ اب جبکہ میں مسجد کی طرف آ رہا تھا مجھے سیڑھیوں کا خیال نہیں تھا اس لیے جب سیڑھیوں پر چڑھنے لگا تو مشکل معلوم ہوئی اور دو تین سوٹیوں کا سہارا لے کر میں تین سیڑھیاں چڑھ سکا۔ ویسے میدان میں میں بغیر سہارے کے چل پھر سکتا ہوں مگر تھوڑا۔