خطبات محمود (جلد 32) — Page 116
1951ء 116 17 خطبات محمود انسان کو ظاہری چیزوں پر نہیں جانا چاہیے اسے قلب کی حالت پر غور کرنا چاہیے اگر اس کا دل صحیح ہے تو وہ ایسے مقام پر ہے جو قابلِ رشک ہے (فرمودہ 13 جولائی 1951 ء بمقام سکیسر ضلع سرگودھا ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ”جیسا ۔ جیسا کہ میں نے ابھی ڈاکٹر صاحب کو بتایا ہے مجھے پرسوں سے پھر گاؤٹ (Gout) یعنی نقرس کا دورہ شروع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے کھڑا ہونا مشکل ہے۔ اس لیے میں خطبہ بھی صرف چند فقروں میں ختم کر دوں گا اور نماز بھی بیٹھ کر پڑھاؤں گا کیونکہ کھڑے ہو کر نماز پڑھنے سے تکلیف بڑھ جائے گی ۔ ہم ابھی دو دن ہوئے ربوہ سے آئے ہیں اور ربوہ میں جو گرمی کی حالت تھی اور اس کے مقابلہ میں یہاں جو حالت ہے ان میں ایک نمایاں فرق ہے۔ اور یہ فرق اتنے تھوڑے فاصلہ پر ہو جاتا ہے اور اس طرح ہو جاتا ہے کہ اس کا سمجھنا مشکل ہے اور یہ اپنی ذات میں ایک بڑا مضمون معلوم ہوتا ہے ہے۔ یہاں والے یہ قیاس نہیں کر سکتے کہ میدان میں رہنے والوں کا کیا حال ہے اور میدان میں رہنے والے یہ قیاس نہیں کر سکتے کہ یہاں والوں کا کیا حال ہے۔ صرف تخمینہ اور قیاس سے دونوں فریق