خطبات محمود (جلد 32)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 89 of 291

خطبات محمود (جلد 32) — Page 89

$1951 89 69 (12) خطبات محمود بعض باتیں بظاہر معمولی ہوتی ہیں مگر ان میں بڑے بڑے فوائد مضمر ہوتے ہیں مثلا اذان کی تصحیح اور نماز میں صفیں سیدھی رکھنا (فرمودہ 25 مئی 1951ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: آج پھر طبیعت کی خرابی کی وجہ سے میں اُس مضمون کو نہیں لے سکتا جس پر صحت کے ایام - میں میں خطبہ پڑھ رہا تھا لیکن آج میں اُس سے ملتی جلتی ایک اور بات کے متعلق مختصراً کچھ بیان کرنا چاہتا ہوں۔جو مضمون میں پہلے بیان کرتارہا ہوں اُس کا خلاصہ یہ تھا کہ بعض باتیں چھوٹی چھوٹی نظر آتی ہے ہیں لیکن ہوتی بہت بڑی ہیں اور ان سے بڑے بڑے فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔پس اُن چیزوں کو چھوٹا سمجھ کر نظر انداز نہیں کر دینا چاہیے بلکہ ان کے فوائد کو مد نظر رکھ کر اُن پر زیادہ سے زیادہ عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔میں یہ بات محبت الہی کے سلسلہ میں بیان کر رہا تھا لیکن اس کے علاوہ دوسرے امور میں بھی یہی قاعدہ چلتا ہے۔