خطبات محمود (جلد 32)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 32 of 291

خطبات محمود (جلد 32) — Page 32

$1951 5 32 32 سندھ میں آکر آباد ہونے والے احمدی سندھی زبان سیکھیں اور لوگوں کو اسلام کے موٹے موٹے مسائل بار بار آگاہ کریں (فرموده 9 مارچ 1951ء بمقام ناصر آبادسندھ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: آج میں اپنی جماعت کے اُن تمام دوستوں کو جو سندھ میں آباد ہو چکے ہیں اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ جس علاقہ میں وہ مہمان کے طور پر رہ رہے ہیں اس کی مہمان نوازی کا حق ادا کریں۔یعنی سندھیوں میں اشاعت احمدیت اور تعلیم و تربیت کا سلسلہ زیادہ سے زیادہ وسیع کریں اور سندھی زبان سیکھنے کی کوشش کریں۔میرے نزدیک تو یہاں کوئی شخص بھی ایسا نہیں ہونا چاہیے جو سندھی زبان نہ جانتا ہو۔اور ہر شخص کا خواہ وہ سرکاری ملازم ہو یا کسی فرد کے پاس ذاتی طور پر کام کرتا ہو، زمیندار ہو یا تاجر ، فرض ہے کہ وہ سندھی زبان سیکھے تا کہ یہاں کے رہنے والوں سے وہ اختلاط خطبات محمود