خطبات محمود (جلد 32)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 26 of 291

خطبات محمود (جلد 32) — Page 26

$1951 26 خطبات محمود قابل ثواب قرار دینا اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ وہ مرکز جو قوم کو اکٹھا رکھتے ہیں، جو افراد کو ایک جتھا کی صورت میں بدل دیتے ہیں اُن کے ساتھ اللہ تعالیٰ اپنی برکت کو وابستہ کر دیتا ہے۔اگر وہ لوگوں کی کو اکٹھا کرنے کا کوئی ذریعہ نہ بنائے تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ اکٹھے نہ ہوں گے اور جب وہ اکٹھے نہ ہوں گے تو اُن کی طاقت ٹوٹ جائے گی اور وہ زندگی جو جتھا کی وجہ سے کسی قوم کو حاصل ہو سکتی ہے وہ ان کو حاصل نہیں ہوگی۔پھر اگر مساجد کے پتھر اور چونا اور اینٹوں کو محض اس وجہ سے کہ وہ لوگوں کو اکٹھا کرنے کا ایک ریعہ ہیں اللہ تعالیٰ نے اتنی برکت دے دی ہے کہ ان میں نماز پڑھنے کو اس نے کئی گنا زیادہ قابل ثواب قرار دیا ہے تو ظاہر ہے کہ اگر کوئی انسانی مرکز ہوگا تو وہ نہایت ہی برکت کا موجب ہوگا۔یہ سیدھی بات ہے کہ ابو بکر اور عمر کے ذریعہ جتنا آدمی اکٹھا ہوا ہے اُتنا آدمی خانہ کعبہ یا مدینہ منورہ کی مسجد کے ذریعہ اکٹھا نہیں ہوا۔پھر مسجد محض لوگوں کو جمع کرتی ہے اور انسان ان کو جمع کرنے کے بعد ان سے فائدہ بھی اٹھاتا ہے۔اگر لوگوں کو صرف جمع کرنے والے مرکز اتنے بابرکت ہوتے ہیں تو تم سمجھ لو کہ وہ مرکز جولوگوں کو جمع کر کے اُن سے کام بھی لے وہ کتنازیادہ بابرکت ہوگا۔پس مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ جماعت کے دوست یہاں جمعہ کے لیے کثرت کے ساتھ آنے شروع ہو گئے ہیں۔پہلے لوگ آیا کرتے تھے مگر ایک دو سال چونکہ میں بیمار رہا اس لیے میں نے یہ اعلان کروا دیا تھا کہ بیماری کی وجہ سے میں دوستوں سے زیادہ ملاقاتیں نہیں کر سکتا۔اس وجہ سے میں نے دیکھا ہے کہ پچھلے دوسالوں میں لوگ کم آتے رہے ہیں غالباً انہوں نے اس کو ایک مستقل اعلان سمجھ لیا تھا۔حالانکہ اگر اس کی ضرورت رہتی تو دوبارہ اعلان کیا جاسکتا تھا۔بہر حال میرا وہ اعلان صرف بیماری کے دنوں کے لیے تھا اس لیے دوستوں کو چاہیے کہ وہ میرے دورہ کے موقع پر یہاں کثرت کے ساتھ آیا کریں۔یوں بھی ہماری جماعت کے دوستوں کو چاہیے کہ وہ آپس میں مل کر مختلف مسائل پر تبادلہ خیالات کیا کریں اور دوسروں کی ضروریات کا خیال رکھا کریں۔جب لوگ آپس میں ملتے ہیں اور ایک دوسرے کے حالات دریافت کرتے ہیں تو انہیں بسا اوقات اپنے کسی کمزور یا حاجت مند بھائی کی مدد کرنے کی توفیق مل جاتی ہے۔کئی لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ ان میں اپنے بھائی کی مدد کرنے کی طاقت