خطبات محمود (جلد 32) — Page 194
$1951 194 خطبات محمود چار آنے بچ جائیں لیکن یہ خیال نہ کیا کہ اُس کے اس فعل کے نتیجہ میں لوگ بیمار ہوں گے اور ان پر سینکڑوں روپے خرچ ہوں گے۔مومن کو ہمیشہ اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ اُس سے دوسر- لوگوں کو ضرر نہ پہنچے۔یورپ میں اگر چہ ناچ اور گانے کا رواج ہے لیکن ایسے قانون بھی موجود ہیں کہ کسی خاص وقت کے بعد شور و غل قطع نہ ہو۔میں نے ابھی جرمنی کی ایک کتاب پڑھی ہے جس میں لکھا ہے کہ جرمن میں بارہ بجے کے بعد قطعی طور پر شور بند ہو جاتا ہے یہ مدنیت ہے۔انسان کو بہر حال آرام کرنے کا موقع ملنا چاہیے اور یہ اُس وقت ہو سکتا ہے جب ارد گر د شور نہ ہو۔بہر حال جب ہمیں اکٹھا رہنا ہے تو ہمیں ایک دوسرے کا لحاظ کرنا ہو گا۔جو شخص دوسرے کا لحاظ نہیں کرتا وہ جنگل میں چلا جائے۔شہر میں رہنے کا اُسے حق نہیں۔جس شخص نے گلیوں میں گند پھینکنا ہے یا گندی غذا ئیں کھانا ہے یا کپڑوں سے ناک پونچھنا ہے وہ شہر سے باہر رہے اُسے شہر میں رہنے کا حق نہیں کیونکہ یہ چیزیں مدنیت کے خلاف ہیں اور پھر انسان کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ دوسروں کے لیے اُس کا وجود فائدہ کا موجب ہو۔مجھے ایک دفعہ ایک انگریز ملا۔وہ مشہور آدمی تھا اور مجھے دیر سے اُسے ملنے کا شوق تھا۔چنانچہ میں نے اُسے کھانے پر بلا لیا۔اُس نے مجھ سے دریافت کیا کہ میرا فرانسیسیوں کے متعلق کیا خیال ہے؟ میں نے کہا جہاں تک میں نے اندازہ کیا ہے فرانسیسی زیادہ شائستہ اور مہذب ہوتا ہے لیکن انگریز خشک ہوتا ہے اور انٹروڈکشن کے بغیر کسی سے بولنا پسند نہیں کرتا۔لیکن ایک فرق ضرور ہے کہ اگر کسی کو اچانک تکلیف پہنچے اور کوئی انگریز اُس کے پاس سے گزرے تو خواہ وہ اُس کا واقف ہو یا نہ وہ اُس کی مدد کرے گا لیکن فرانسیسی اُسے جانتا بھی ہوگا تو آگے گزر جائے گا۔وہ ہنس پڑا۔اُس کی سوال کرنے سے کچھ اور غرض تھی لیکن تاہم وہ ہنس پڑا اور کہنے لگا۔میری ماں فرانسیسی تھی۔یہ مدنیت کی کمی اور زیادتی کی وجہ سے فرق ہے۔میرا اندازہ یہی ہے کہ انگریز ہر واقف اور نا واقف کی جب وہ مصیبت زدہ ہو مدد کرے گا لیکن فرانسیسی واقف بھی ہوگا تو پاس سے گزر جائے گا۔میں جب شام گیا تو دیکھا کہ لوگ انگریزوں کی تعریف کرتے ہیں اور فرانسیسیوں کی تعریف نہیں کرتے۔جب میں نے ان سے انگریزوں کی تعریف سنی تو میں نے کہا تم پسند کرتے ہو کہ انگریز یہاں آجائیں ؟ انہوں نے کہا نہیں۔میں نے کہا کیوں؟ ابھی تو تم انگریزوں کی تعریف کر رہے تھے۔اس پر انہوں نے کہا فرانسیسی ہمیں ٹھڈے بھی مارتا ہے تو اس طرح جیسے بھائی بھائی کو مارتا ہے لیکن انگر یز ہم سے نیک سلوک بھی