خطبات محمود (جلد 32) — Page 143
خطبات محمود 143 مخصوص طور پر اپنے ساتھ برکت لگا لیتا ہے۔جیسے کسی نے کہا ہے وہ آئیں گھر میں ہمارے خدا کی قدرت ہے کبھی ہم اُن کو کبھی اپنے گھر کو دیکھتے ہیں $1951 ایک شخص کا مُحب یا محبوب اگر اس کے گھر آ جائے تو وہ دن اس کے لیے عزت افزائی اور برکت کا موجب ہوتا ہے۔اسی طرح بعض دنوں میں حج اور جمعہ اکٹھے ہو جاتے ہیں تو لوگ اس کا نام حج اکبر رکھ لیتے ہیں۔بعض دنوں میں عید اور جمعہ اکٹھے ہو جاتے ہیں تو ہم کہتے ہیں دو عید میں اکٹھی ہوگئی ہیں۔اس سال بھی اس رنگ میں ہوا ہے کہ مغرب میں ہونے کی وجہ سے عرب میں ایک دن پہلے عید ہو گئی ہے۔یہاں عید جمعرات کو تھی لیکن وہاں بدھ کو عید ہو گئی تھی۔اسی طرح حج منگل کو عرب میں ہوا اور بدھ وار کو حج کا دن یہاں آیا اور پھر منگل بدھ ، جمعرات کے بعد جمعہ کی عید آ گئی۔گویا مشرق و مغرب میں فرق ہونے کی وجہ سے چار دن اکٹھے برکت والے آگئے ہیں۔ہمارے دنوں کے لحاظ سے بدھ کا حج تھا لیکن خانہ کعبہ چونکہ مغرب کی طرف ہے اس لیے وہاں چاند بعض دفعہ ایک دن پہلے نکل آتا ہے۔وہاں بدھ کے دن عید ہوئی اور منگل کو حج ہوا لیکن یہاں جمعرات کو عید ہوئی اور حج کا دن بدھ کے حساب سے ہوا اور پھر جمعہ آ گیا۔گویا اس ہفتہ کے سات دنوں میں چار عید میں آگئیں۔باقی تین دن رہ گئے جو عید میں نہیں تھیں لیکن اگر ان کے ساتھ ایام تسبیح کو ملا لیا جائے تو سمجھ لو پانچ دن عید کے آگئے کیونکہ جمعہ کا دن پہلے شمار کیا گیا ہے۔گویا اس ہفتہ میں پانچ دن خاص برکت کے آ گئے۔اور ان کی نسبت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ ان دنوں میں دعائیں سنتا ہے، وہ بخشش کرتا ہے اور زیادہ مہربانی سے اپنے بندوں کے ساتھ پیش آتا ہے۔اس لیے مومن کو بھی ان کی قدر کرنی چاہیے اور ان کی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہیے۔حقیقت یہ ہے کہ مومن ہمیشہ تجسس میں رہتا ہے کہ کونسا دن برکت والا ہے۔قرآن کریم کی وہ آیت جس میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے اَلْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي 1 میں نے آج تمہارا دین کامل کر دیا ہے اور اپنی نعمت تم پر پوری کر دی ہے جب ایک یہودی نے سنی تو اُس نے کہا اگر یہ آیت ہم پر نازل ہوتی تو ہم اسے ہمیشہ کے لیے عید بنا دیتے۔یہ بات ایک صحابی تک پہنچی تو انہوں نے فرمایا تم تو اس دن کو عید بنادیتے لیکن ہمارے تو حج کے موقع پر